مستحکم افغانستان خطے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

ہفتہ 6 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دفتر خارجہ میں اپنے چینی ہم منصب چن گانگ سے وفود کی سطح پر ملاقات کے دوطرفہ تذویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ میں ملاقات کے بعد چینی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں چوتھے تذویراتی مذاکرات کے انعقاد پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آج مذاکرات میں ہم نے باہمی تعاون کے تمام کثیر الجہتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے مطابق پاکستان ون چائنا پالیسی، تائیوان، سنکیانگ، تبت اور بحیرہ جنوبی چین سمیت تمام امور پر چین کی حمایت کرتا ہے

’ پاک چین دوستی ایک تاریخی جقیقت ہے۔۔۔ چین نے ہمارے قومی معاملات بشمول مسئلہ کشمیر پر ہماری حمایت کی ہے۔ خوشی ہے کہ چوتھے تذویراتی مذاکرات مارچ میں بیجنگ میں منعقدہ مذاکرات کے فوری بعد ہوئے ہیں۔‘

بلاول بھٹو نے بتایا کہ آج کے مذاکرات میں افغانستان میں امن کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا اور خطہ کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی خاطر افغانستان میں امن و استحکام کے حصول کے لیے چین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

’پا کستان عالمی طاقتوں کے مقابلے اور بلاک کی سیاست کا مخالف ہے۔ پاکستان اور چین باہمی مفید تعاون کو جاری رکھیں گے۔ سی پیک پاکستان اور چین سمیت عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ہر طرح سے نفع بخش منصوبہ ہے۔‘

بلاول بھٹو کے مطابق پاک چین دوستی 72 سال پرانی جو برس ہا برس سے تمام سیاسی تبدیلیوں اور تقسیم کے باوجود مضبوط ہوتی رہی ہے۔ انہوں نے دو طرفہ سیاسی مشاورت کے بعد رواں برس بیجنگ سے شروع ہونیوالے تذویراتی مذاکرات کے انعقاد کو حوصلہ افزا قرار دیا۔

’آج چینی وزیر خارجہ سے بات چیت میں ہم نے دوطرفہ تعلقات کی بیشتر جہات پر تبادلہ خیال میں نئی پیش رفت کے تناظر میں دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کی خاطر اس شراکت داری کی اہمیت پر اتفاق کیا ہے۔‘

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزیرخارجہ چن گانگ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے بارے میں مذاکرات منعقد کرنے پر پاکستانی کوششوں کو چین قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

’امید ہے طالبان حکومت ہمسایہ ممالک کے سیکیورٹی خدشات کو سنجیدگی سے لے گی۔۔۔ بین الاقوامی برادری کو آگے بڑھ کر افغان عوام کی مدد کرنا ہوگی۔‘

چینی وزیر خارجہ کے مطابق سی پیک سے پاکستان کو 20 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری اور ملازمتوں کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔

’پاکستانی عوام کو مضبوط معاونت کی ضرورت ہے۔ پاک چین اقتصادی تعاون دونوں ممالک کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اکیلی ماں اور طلاق یافتہ زندگی، حنا دلپذیر نے مشکلات کا مقابلہ کیسے کیا؟

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس اداروں کی سکیورٹی کا نظام تبدیل کررہے ہیں، ماہرین

‘شاہی خاندان کو برا کہا اور اب واپس آنا چاہتے ہیں‘، ہیری اور میگھن مارکل پر دوغلے پن کا الزام

اٹلی میں جرائم کے خلاف ملک گیر آپریشن، سینکڑوں افراد گرفتار

بھارتی دہشتگردی سے متاثر پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، انیتا آنند کے پاکستان دورے کے مقاصد کیا ہیں؟

ویڈیو

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کینیڈا کی مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف، 45 ملین ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں