راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش؛ واسا نے ایمرجنسی نافذ کردی

بدھ 25 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی اور اسلام آباد میں منگل کے روز تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی، محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک 65 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے اور آئندہ دنوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بارش کا سلسلہ صبح سویرے شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے بوکرا میں 64 ملی میٹر، پیر ودھائی میں 50 ملی میٹر، شمس آباد میں 54 ملی میٹر، جبکہ اسلام آباد کے علاقے سید پور میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون 2025: معمول سے زیادہ بارشیں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات

بارش کے پیش نظر واسا نے راولپنڈی میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے، ادارے نے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور شہری سیلاب سے نمٹنے کے لیے ہنگامی ٹیمیں اور مشینری تعینات کر دی ہے۔

واساکی رپورٹ کے مطابق نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے،کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 10 فٹ، جبکہ گوالمنڈی پر 9 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے راولپنڈی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: مون سون میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے کن علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے؟

دوسری جانب کوٹلی اور آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی تیز بارش اور آندھی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

پنجاب کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے اور پہلا سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہے گا۔

راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، گجرات، جہلم اور گوجرانوالہ سمیت جنوبی پنجاب کے ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بری امام میں گھروں کے انہدام کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر

آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رہے گی؟

انسانی شعور کو کوانٹم عمل سے سمجھا جا سکتا ہے، آکسفورڈ کے سائنسدان کا دعویٰ

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار