اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ بلوچستان میں بھی پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ شہریوں نے بارش کے بعد گرمی سے نجات پر سکھ کا سانس لیا۔

لاہور، سرگودھا، بھلوال اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی پھوار تو کہیں موسلادھار بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی۔ بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر واسا عملہ متحرک ہے اور نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے۔

موٹر وے ایم ون پر شدید بارش، مسافر گاڑیوں کا داخلہ بند

موٹروے ایم ون پر اسلام آباد ٹول پلازہ سے رشکئی انٹرچینج تک شدید بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہو گئی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تیز بارش اور پھسلن کے سبب حادثات کے خدشے کے پیش نظرمسافر گاڑیوں کا داخلہ وقتی طورپربند کردیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے شہر کرک اور مضافاتی علاقوں میں بھی بارش نے موسم کو خوشگوار کر دیا، جس سے شہریوں کو گرمی اور حبس سے راحت ملی۔

بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

ادھر گلگت بلتستان کے بلتستان ڈویژن میں بھی آج سے بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے وسطی اور مشرقی حصوں، خصوصاً کوہ سلیمان رینج سمیت مختلف علاقوں میں پری مون سون سیزن کی بارشیں شروع ہو چکی ہیں۔
محکمہ نے پیشن گوئی کی ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 29 جون تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

عوام الناس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر کے دوران احتیاط برتیں، بجلی کی تاروں سے دور رہیں، اور ممکنہ اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لیے مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواج پاکستان کو خراج تحسین

آپریشن غضب للحق: پاک افواج کی افغانستان میں کامیاب فضائی کارروائیاں، ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر تباہ

افغانستان میں کسی اسپتال کو نشانہ نہیں بنایا گیا، پاکستان نے افغان طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا

پی ایس ایل 11: ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

کراچی: ایف آئی اے کی بی آئی ایس پی کے دفتر پر کارروائی، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

ویڈیو

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

بنگلہ دیش: ایک لاکھ افراد کے لیے افطاری تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی دیگ نصب

کالم / تجزیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب