مانیکا خاندان کی ایک لڑکی بلاول بھٹو سے شادی کے لیے کالا جادو سیکھ رہی ہے، ماہر علم نجوم کا دعویٰ

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی نامور ماہر علمِ نجوم سامعہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی قسمت میں اب شیروانی نہیں ہے۔ اب وہ کبھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کالا جادو کرتی ہیں اور میرے بہت مستند ذرائع نے یہ خبر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس خاور مانیکا کے خاندان سے ایک لڑکی آئی وہ بھی بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا سے متاثر ہو کر کالاجادوسیکھ رہی تھی۔ سامعہ خان نے بتایا اس لڑکی کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے میری بلاول سے شادی ہو جائے گی اور میں بھی خاتون اول بن جاؤں گی۔

عمران خان کی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماہر علمِ نجوم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اب چوتھی شادی نہیں کریں گے اب وہ سمجھدار ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ سامعہ خان نے  2025 کے لیے بڑی پیشگوئیاں کرنے کے ساتھ ساتھ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی کے حوالے سے بھی  پیشگوئی کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو جوپیٹر کی پوزیشن لے کر پیدا ہوئے ہیں وہ ابھی اُس پوزیشن پر ہے کہ اس برس بلاول بھٹو پر مہربان رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا ممکن نہیں کہ رواں برس یہ ستارے بلاول بھٹو کو نواز کر نہ جائیں۔ اس لیے یہ سال بہترین موقع ہے۔ ماہر نجوم نے کہا کہ بلاول کے سیاسی دلہا بننے کے ساتھ ساتھ حقیقی دلہا بننے کے امکان کافی روشن ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!