پاکستان کا عالمی یوم حمایت متاثرینِ تشدد پر ظلم و ستم کے شکار افراد سے اظہارِ یکجہتی

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی یوم حمایت متاثرینِ تشدد کے موقع پر پاکستان نے دنیا بھر میں تشدد کا شکار افراد سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انسانی وقار کے تحفظ اور تشدد کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اسلام ہر انسان کی حرمت اور وقار کو مقدم رکھتا ہے اور تشدد یا غیر انسانی و توہین آمیز سلوک اسلامی تعلیمات میں عدل، رحم اور ہمدردی کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت بیرون ملک قتل و غارت، مداخلت اور غیر ملکی علاقوں پر قابض ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے اس موقع پر واضح کیا کہ وہ نہ صرف اسلامی اقدار بلکہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت بھی تشدد کے خاتمے اور تمام افراد کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

’اس مقصد کے لیے پاکستان میں قانونی اصلاحات، ادارہ جاتی تحفظات اور نگرانی کے نظام کو مضبوط کیا جا رہا ہے، جب کہ متاثرین کو طبی، قانونی اور نفسیاتی مدد فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔‘

مزید پڑھیں:فلسطین پر مؤقف دوٹوک، حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے دورہ اسرائیل کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے دنیا بھر میں بالخصوص مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی تشدد اور غیر انسانی سلوک پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قابض طاقتیں کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کو دبانے کے لیے بدترین تشدد اور اذیت ناک سلوک روا رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان قابض قوتوں کے مظالم کی مذمت کرے، ان کا احتساب کرے اور متاثرین کی داد رسی کے لیے عملی اقدامات کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں