کیا پاکستان امریکا  تک مار کرنے والا میزائل تیار کر رہا ہے؟ بھارتی پراپیگنڈا بےنقاب

جمعہ 27 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا  کو نشانہ بنانے کے لیے پاکستان انٹر کانٹی نینٹل میزائل کی تیاری کر رہا ہے، جس کی رینج اتنی ہے کہ یہ باآسانی امریکا  پہنچ سکتا ہے۔

دوسری جانب حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے پاس نہ تو ایسا کوئی میزائل ہے نہ ہی پاکستان ایسا کوئی میزائل تیار کررہا ہے، البتہ بھارتی نیوکلیئر پروگرام کے تحت بھارت کے پاس 2 انٹرکانٹی نینٹل میزائل اگنی اور ایک سوریا کے نام سے موجود ہیں، اگنی مزائل کی رینج 5500 کلومیٹر جبکہ سوریا میزائل کی رینج 10 ہزار کلومیٹر تک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا اور ’را‘ سے منسلک اکاؤنٹس سے پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا جاری

یہ بات واضح رہے کہ انڈیا اس وقت بھی پاکستان کے خلاف ایک انتہائی خطرناک پروپیگنڈا کررہا ہے اور پاکستان کی امریکا  اور اسرائیل کے خلاف غلط فہمی پیدا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا لیکن پاکستان امریکا پر واضح کرچکا ہے کہ پاکستان کا جو بھی نیوکلیئر پروگرام ہے وہ صرف اور صرف بھارت کے لیے ہے، امریکا  اور اسرائیل کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر بھی پاکستان سے خوش ہیں اور انہوں نے فیلڈ مارشل سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا پردہ بھی چاک ہوگیا

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کو ابھی حال میں بھی پاکستان سے بہت مار پڑی ہے اور ان کا جھوٹا پروپیگنڈا بھی دنیا کے سامنے آیا ہے، بھارت کبھی کہتا ہے کہ پاکستان نے اسرائیل کو کہا ہے کہ اگر وہ ایران پر نیوکلیئر میزائل داغے گا تو پاکستان اسرائیل پر نیوکلیئر میزائل مارے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی میزائل سوریا 10 ہزار کلومیٹر تک جاسکتا ہے جبکہ پاکستان کا نشانہ صرف انڈیا ہے اور اس کے علاوہ پاکستان کا کسی ملک کو نشانہ بنانے کا ارادہ نہیں ہے۔‘

مزید پڑھیں: بھارت کو دفاعی، معاشی اور سفارتی اعتبار سے کتنا نقصان ہوا؟

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار ریئر ایڈمرل فیصل شاہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ایک جھوٹا بیانیہ مسلسل پاکستان کے خلاف جاری ہے، جب سے بھارت کو پاکستان سے جنگ میں شکست ہوئی ہے بھارت جھوٹے پروپیگنڈے کے تحت کوشش کر رہا ہے کہ پاکستان کو کسی بھی طرح نیچے دکھا سکے۔

’بھارت نے پہلے ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش کی اور یہ خبر چلائی کہ پاکستان نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل پر ایران نیوکلئیر حملہ کرے گا تو پاکستان جوابی طور پر اسرائیل پر نیوکلیئر حملہ کرے گا لیکن یہ اتنی جھوٹا اور بے وقوفانہ خبر تھی کہ اسے کسی نے تسلیم نہیں کیا۔‘

ریئر ایڈمرل فیصل شاہ نے کہا کہ ایس ای او کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے موقع پر پہلگام واقعے کو شامل کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں بھی بھارت کو شکست ہوئی، اب بھارت کی جناب سے میزائلز کی تیاری کے حوالے سے بات کی جا رہی ہے تو شاید ان کو یہ پتا نہیں ہے کہ ہمارا ازلی دشمن صرف انڈیا ہے، اور ہماری ساری تیاری انڈیا کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں: انڈین میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، اپنی فوج کی ہزیمت چھپانے کے لیے نئے ڈرامے شروع

’دنیا میں اور کہیں کسی سے ہماری کوئی دشمنی نہیں ہے اور یہ ساری دنیا کو بھی پتا ہے، دنیا کو بھارت سے پوچھنا چاہیے کہ انہوں نے 10 ہزار کلومیٹر کی رینج والا میزائل سوریا کس کے لیے بنایا ہوا ہے نہ پاکستان کے خلاف اس کی ضرورت ہے اور نہ چین کیخلاف۔‘

ریئر ایڈمرل فیصل شاہ کا کہنا تھا کہ پھر اس کا مطلب ہے کہ یہ سوچ رہے ہیں کہ ایک زمانے میں یہ اتنے بڑے ہو جائیں گے کہ یہ امریکا  سے ٹکر لینے کی کوشش کریں گے یا دنیا کے اور یورپی یا افریقن ممالک سے ٹکر لینے کی کوشش کریں گے۔

’بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے کی کوششیں اتنی احمقانہ ہوتی ہیں کہ دنیا کو پتا چل جاتا ہے اور کوئی بھی ان پر یقین نہیں کرتا، بھارت نے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کا ایک جھوٹا بیانیہ بنایا حالانکہ خود اوورسیز ٹیررازم ان کے اپنے لوگ پکڑے گئے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل