سانحہ دریائے سوات، میتوں کے تابوت کچرا اٹھانے والی گاڑیوں میں بھیجنے پر کے پی حکومت پر کڑی تنقید

جمعہ 27 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو نکالنے کے بعد جب ان کی میتوں کے تابوت کچرا اٹھانے والی گاڑیوں میں بھیجے گئے تو خیبرپختونخوا حکومت کو عوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتیں لانے کے لیے تابوت ایسی گاڑیوں میں بھیجے جارہے ہیں جو عموماً صفائی کے لیے استعمال ہوتی ہیں، جسے عوام نے انسانی وقار کی سنگین توہین قرار دیا۔ شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین نے حکومتِ خیبرپختونخوا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام انتظامی غفلت، بے حسی اور بے حرمتی کی بدترین مثال ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایکس صارف فرح لودھی خان نے لکھا کہ ’ انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ زندوں کی قدر ہو یا نہیں مگر مرنے والوں کی بے حرمتی کا پورا سامان ہوتا ہے یہاں۔ نہ آبادی کے حساب سے مردہ خانے، نہ تمیز طریقے سے تجہیز و تدفین کا انتظام، اونچے نیچے، بغیر باؤنڈری کے اپنی مرضی سے بنے قبرستان۔ بندہ سوچے مریں گے تو بھی عزت نہیں۔ ‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ آج ایک بار پھر ثابت ہوا کہ ہم پر مسلط لوگوں میں انسانیت مرچکی ہے۔

صارف شیر افضل خان نے لکھا کہ انتہائی بے غیرتی والا کام ہے یہ اگر زمہ داروں کو سزا نہیں دی اس پر تو لعنت ہو آپ پر بھی۔ لعنت ہمارے اس ووٹ پر جو تم جیسے نا اہلوں کو دیا ہے۔

واقعے پر اب تک صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی واضح وضاحت یا معافی سامنے نہیں آئی، جس پر عوامی غصہ مزید بڑھ گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp