جیف بیزوس اور لارین سانچیز 27 جون 2025 کو اٹلی کے شہر وینس میں واقع سان جیورجیو ماجیور نامی ایک چھوٹے اور پُرفضا جزیرے پر ایک نجی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے، یہ شادی 26 سے 28 جون تک جاری رہنے والی ایک شاندار 3 روزہ تقاریب کا حصہ تھی۔
تقریب میں 200 سے 250 کے درمیان دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ممتاز اور معروف شخصیات نے شرکت کی، جن میں اوپرا وِنفرے، کم اور کلوئی کرداشیئن، لیونارڈو ڈی کیپریو، بل گیٹس، ٹام بریڈی، اور اردن کی ملکہ رانیہ بھی شامل تھیں۔
Jeff Bezos spend $20 million dollars on his wedding with lauren sanchez 💰 😳 pic.twitter.com/jAXo0vtZLq
— northern_trending (@northern_trends) June 28, 2025
اس موقع پر وینس کے اس چھوٹے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، اور مقامی علاقے میں خلل سے بچنے اور سلامتی کے پیشِ نظر تقاریب کا کچھ حصہ وینیشین آرسنل منتقل کر دیا گیا تھا۔
لارین سانچیز نے اس موقع پر ڈولچے اینڈ گبانا کا تیار کردہ خصوصی لیس کا لباس زیب تن کیا، جسے معروف اطالوی اداکارہ صوفیا لورین سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا تھا، اس لباس کی تیاری میں 900 سے زائد گھنٹے صرف ہوئے۔ شادی کے بعد سانچیز نے جیف بیزوس کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اپنے نام کی تبدیلی کا بھی اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی شادی میں کن بڑے ستاروں کو دعوت دی گئی؟
شادی کی تقریبات میں مختلف تھیم پر مبنی پارٹیاں، کئی ملبوسات کی تبدیلیاں، اور پرتعیش سجاوٹ شامل تھی۔ اندازہ ہے کہ اس پورے ایونٹ پر 40 سے 50 ملین یورو کے درمیان لاگت آئی۔
دوسری جانب، مقامی کارکنوں اور سماجی تنظیموں نے وینس کی ’نجی ملکیت‘ بنانے، بڑھتی ہوئی دولت کے عدم مساوات اور سیاحت کے بوجھ کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے جیف بیزوس کیخلاف علامتی پتلے پانی میں چھوڑے اور شہر کی نمایاں جگہوں پر بینرز آویزاں کیے۔
مزید پڑھیں:ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی دوسری شادی پر بڑے پیمانے پر احتجاج کیوں ہورہا ہے؟
اگرچہ اس مہنگی ترین شادی کو بعض حلقوں کی تنقید کا سامنا رہا، لیکن مقامی حکام کے مطابق اس تقریب نے شہر کو خاطرخواہ اقتصادی فائدہ پہنچایا۔ صرف سیاحت کی مد میں آمدن تقریباً ایک ارب یورو تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا۔
🪧 'The %1 ruins the world'
The wedding of Amazon founder Jeff Bezos and Lauren Sanchez in Venice sparked protests, as demonstrators condemned it as an 'excessive display of wealth' amid Italy’s deepening economic struggles ⤵️ pic.twitter.com/JJWWhw3C7p
— Anadolu English (@anadoluagency) June 26, 2025
دوسری جانب جیف بیزوس اور لارین سانچیز کی جانب سے وینس کی ثقافتی ورثے کے تحفظ اور لاگون کی دیکھ بھال کے لیے 20 سے 30 لاکھ یورو کے درمیان عطیہ بھی دیا گیا۔
یہ شادی اپنی شان و شوکت، مشہور شخصیات کی موجودگی، اور تاریخی مقام کی وجہ سے دنیا بھر کی میڈیا توجہ کا مرکز بنی، جس میں ایک جانب اسے سراہا گیا تو دوسری طرف اس کے سماجی و ثقافتی اثرات پر بحث بھی جاری رہی۔