چھکا لگاتے ہی زندگی کا اختتام، نوجوان کرکٹر کی پچ پر ہلاکت کی ویڈیو وائرل

اتوار 29 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی پنجاب کے شہر فیروز پور سے سوشل میڈیا پر ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایک نوجوان کرکٹر کو چھکا مارنے کے فوراً بعد گر کر جان دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چوکا لگانے کے بعد کھلاڑی میدان ہی میں چل بسا

بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں پیش آیا، جہاں ہرجیت سنگھ نامی بلے باز نے ایک گیند پر شاندار چھکا مارا۔ مگر چھکا لگانے کے فوراً بعد وہ پچ پر گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا اور اچانک زمین پر گر پڑا۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی وہ گرتا ہے، دیگر کھلاڑی اس کی مدد کے لیے دوڑتے ہیں اور فوری طور پر مصنوعی تنفس فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہرجیت سنگھ کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

مزید پڑھیں:کرکٹ میچ کے دوران بھاگتے ہوئے بھارتی کھلاڑی جاں بحق: ویڈیو وائرل

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، جون 2024 میں ممبئی کے کشمیرا علاقے میں بھی ایک ایسا ہی سانحہ پیش آیا تھا، جہاں رام گنیش تیواری نامی 42 سالہ شخص کرکٹ میچ کے دوران چھکا لگانے کے بعد اچانک زمین پر گر پڑا، اسپتال منتقل کیے جانے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔

حالیہ مہینوں میں بھارت میں کھیل کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہونے والی اموات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے کھیل کے میدانوں میں موجود حفاظتی انتظامات اور طبی سہولیات پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی