بھارتی شہر پونے کے گروارے کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران آل راؤنڈر عمران پٹیل بیٹنگ کرتے ہوئے میدان میں گر گئے۔ ہمیشہ مسکراہٹ سے کھیلنے والا اور اپنے کھیل سے سب کے دل جیتنے والا کھلاڑی موت کی گود میں سو گیا۔
مقامی سطح پر کئی میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 35 سالہ عمران پٹیل نے کرکٹ کے میدان میں ہی آخری سانس لی۔ جب وہ ایک نجی ٹورنامنٹ میں کھیل رہے تھے تو انہوں نے اپنے کھیل سے شائقین کے دل جیت لیے۔ انہوں نے چوکا لگایا اور جلد ہی انہیں درد ہونے لگا۔
مزید پڑھیں:جیل میں قید عمران خان گہرے صدمے سے دوچار، خاندان کا اہم شخص چل بسا
انہوں نے ایمپائر سے کہا کہ انہیں باہر جا کر دوا لینے کی ضرورت ہے اور پویلین کی طرف چلنا شروع کردیا۔ میدان چھوڑنے سے پہلے وہ وہیں گر گئے، تمام کھلاڑی ان کی طرف بھاگے، انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
مقامی سطح پر ان کے بہت سے مداح تھے۔ ان کے انتقال کے بعد کرکٹ سے محبت کرنے والوں نے سوشل میڈیا پر اپنے غم کا اظہار کیا۔ انہیں آزاد کالج کے قریب قبرستان میں سپُرد خاک کیا گیا۔ ان کے پسماندگان میں ان کی ماں، بیوی اور 3 بیٹیاں ہیں۔