بھارتی خفیہ ایجنسی را کی بڑھتی ناکامیوں پر مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، پراگ جین نئے سربراہ مقرر

اتوار 29 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی حکومت نے ریسرچ اینڈ انالسس ونگ را کے سربراہ روی سنہا کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ پراگ جین کو ادارے کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ را کی قیادت میں یہ تبدیلی مودی حکومت کی تذویراتی پالیسی میں بالخصوص پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں ایک بڑی تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ کی پاکستان میں دہشت گردی کا بھارتی سوشل میڈیا پر اعتراف

نئی تقرری اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ بھارتی حکومت نے اب ایک ایسے افسر کو منتخب کیا ہے جس کا تجربہ پاکستان سے متعلق انٹیلیجنس آپریشنز میں خاصا گہرا ہے۔

پراگ جین کی تعیناتی کو بھارت کی علاقائی انٹیلیجنس سرگرمیوں میں شدت اور توجہ کے اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ مودی حکومت یہ قدم نہ صرف قومی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھا رہی ہے بلکہ سیاسی سطح پر را کی حالیہ کارکردگی پر ہونے والی تنقید کا ردعمل بھی ہے۔

مزید پڑھیں: سیالکوٹ : دہشتگرد حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے، آئی جی پنجاب عثمان انور

را کی حالیہ کارکردگی، خصوصاً سرحد پار حالیہ کشیدگی کے دوران اس کی موثر کارروائیوں میں کمی پر بھارتی سیکیورٹی اداروں کے اندر بھی عدم اطمینان پایا جا رہا تھا، جس کے نتیجے میں قیادت کی سطح پر تبدیلی کی گئی ہے۔

کچھ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی ممکنہ انٹیلیجنس ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش بھی ہو سکتی ہے جبکہ دیگر کا ماننا ہے کہ بھارت کی عالمی سطح پر تذویراتی ترجیحات سے ہٹ کر علاقائی سطح پر توجہ بڑھ رہی ہے۔

پراگ جین کی تقرری کو بھارت کی خفیہ پالیسی میں اس نظریاتی تبدیلی کی علامت سمجھا جا رہا ہے جس میں اب بین الاقوامی حکمتِ عملی کی بجائے مقامی اور علاقائی انٹیلیجنس اہداف پر زیادہ زور دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے