جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرنے کی خبریں، مریم اورنگزیب کا ردعمل آگیا

منگل 1 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ لاہور میں واقع جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرنے کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں، اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو انہوں نے یکسر مسترد کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا نام تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں، اور اس کا نام وہی رہے گا جو پہلے سے موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل، مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا گیا

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ مالی سال 26-2025 کے لیے پنجاب حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اس منصوبے کے لیے فنڈنگ بھی ’جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی‘ کے نام سے ہی مختص کی گئی ہے۔

سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ امراضِ قلب اور دیگر بیماریوں کے عالمی معیار کے جدید علاج کے لیے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں 14 نئے اسپتال قائم کیے جائیں گے، جن کی ماسٹر پلاننگ اب تکمیل کے قریب ہے۔

مریم اورنگزیب نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نام کی تبدیلی سے متعلق زیر گردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے میڈیا اور عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی خبر کو نشر یا شیئر کرنے سے قبل حقائق کی تصدیق ضرور کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان کے نام سے پنجاب میں کتنے منصوبے شروع کیے گئے ہیں؟

واضح رہے کہ میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پنجاب حکومت نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرکے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام پر رکھ دیا ہے، جس پر عوام کی جانب سے اس فیصلے پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ذمہ دارانہ صحافت ہی باخبر معاشرے کی ضمانت ہے، عالمی یوم صحافت پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام

ہارلے ڈیوڈسن نے 88 ہزار موٹرسائیکلز واپس منگوا لیے، وجہ کیا بنی؟

امریکی پابندیوں پر چین کا سخت ردعمل، اپنی 5 ریفائنریز کا دفاع

اسلام آباد میں آبادی کے درمیان تیندوؤں کی موجودگی قدرتی مسکن کی تباہی کی عکاس، ڈبلیو ڈبلیو ایف کو تشویش

فاس کانفرنس: مصنوعی ذہانت کے بہتر استعمال اور عالمی تعاون پر زور

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ