وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان روانہ

جمعرات 3 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ ہو گئے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم خانکندی میں ہونے والے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم اپنے خطاب میں علاقائی و عالمی چیلنجز کے تناظر میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور ECO وژن 2025 کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کریں گے۔ ان کا خطاب خطے میں پائیدار ترقی، علاقائی تجارت، توانائی کے شعبے میں اشتراک، اور باہمی روابط کے فروغ جیسے اہم نکات کا احاطہ کرے گا۔

مزید پڑھیں: مودی حکومت کی پاکستان دشمنی: ترکی اور آذربائیجان کے ساتھ تجارتی و تعلیمی بائیکاٹ

وزیراعظم شہباز شریف سربراہی اجلاس کے موقع پر شریک عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت متوقع ہے۔

وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp