بلوچستان حکومت کا گرفتار ملازمین کی رہائی کا فیصلہ، گرینڈ الائنس نے احتجاج مؤخر کردیا

جمعرات 3 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان حکومت اور سرکاری ملازمین کی تنظیموں پر مشتمل گرینڈ الائنس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے بعد گرینڈ الائنس نے ایک ہفتے سے جاری احتجاجی تحریک کو مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد سامنے آیا، جس میں حکومت نے کوئٹہ اور مچھ جیل میں قید تمام گرفتار ملازمین کی فوری رہائی کا فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے تمام مقدمات اور محکمانہ کارروائیاں بھی واپس لینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

اجلاس کے دوران بلوچستان حکومت نے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی کی سربراہی میں ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میں صوبائی وزیر راحیلہ درانی، پارلیمانی سیکریٹری اسفندیار کاکڑ، محکمہ خزانہ کے افسر جہانگیر خان اور گرینڈ الائنس کے نمائندے شامل ہیں۔ مذاکرات کا دوسرا دور آج متوقع ہے، جس کے بعد کمیٹی کی سفارشات منظوری کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان گرینڈ الائنس کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری، عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

گرینڈ الائنس کے سینئر رہنما کلیم اللہ نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی یقین دہانی کے بعد فی الحال احتجاج مؤخر کیا جا رہا ہے، تاہم مطالبات بدستور قائم ہیں۔ ان میں سب سے اہم مطالبہ یہ ہے کہ صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں وفاقی حکومت کے طرز پر اضافہ کیا جائے۔ علاوہ ازیں، یونیورسٹی ملازمین کا الائنس ختم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن کی واپسی کا بھی مطالبہ برقرار ہے۔

کلیم اللہ کے مطابق گرینڈ الائنس توقع رکھتا ہے کہ اس بار حکومت سابقہ رویہ نہیں اپنائے گی اور ڈی آر اے سمیت دیگر مطالبات پر عملی پیشرفت کرے گی۔

یاد رہے کہ گرینڈ الائنس کی جانب سے کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں تالہ بندی، بچوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرے اور سڑکوں کی بندش جیسے اقدامات کیے جا رہے تھے، جن کے باعث تعلیمی و سرکاری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم