صارفین کے لیے گوگل کروم کو اپ ڈیٹ کرنا کیوں ضروری ہوگیا؟

جمعرات 3 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اگر آپ گوگل کروم ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں تو فوراً اسے اپ ڈیٹ کریں، کیونکہ گوگل نے کروم میں موجود ایک سنگین سیکیورٹی خامی کو دور کرنے کے لیے نئی ایمرجنسی اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان میں تیارکردہ گوگل کروم بک مارکیٹ میں آنے والی ہے؟

یہ سیکیورٹی خامی کروم کے V8 انجن میں موجود تھی، جو کہ جاوا اسکرپٹ اور ویب اسمبلی کوڈ کے اجرا کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس خطرے کو CVE-2025-5554 کے نام سے شناخت کیا گیا ہے اور اسے 10 میں سے 8.1 کا اسکور دیا گیا ہے، جو اسے ایک سنگین سیکیورٹی خطرہ قرار دیتا ہے۔

اس خامی کے باعث ہیکرز حساس معلومات چوری کر سکتے ہیں، آپ کے سسٹم میں میل ویئر یا ransomware انسٹال کر سکتے ہیں۔ گوگل نے تصدیق کی ہے کہ ہیکرز اس خامی کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کو نشانہ بناچکے ہیں، جس کی وجہ سے فوری اپ ڈیٹ ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے ’گوگل والٹ‘ کا اجرا

یہ ایک ماہ کے اندر کروم کے لیے دوسرا ایمرجنسی اپ ڈیٹ ہے اور رواں سال میں چوتھی بار گوگل نے خطرناک خامیوں کو دور کرنے کے لیے اپ ڈیٹس جاری کی ہیں۔

کروم اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ

کروم کھولیں اور اوپر دائیں جانب تین نقطوں (تھری ڈاٹ مینو) پر کلک کریں۔

Settings میں جائیں۔

بائیں طرف نیچے About Chrome پر کلک کریں۔

یہاں آپ کو بتایا جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے یا نہیں، اگر نہیں ہے تو اپ ڈیٹ خودکار طور پر شروع ہو جائے گا۔

اپ ڈیٹ مکمل ہونے پر ’Relaunch‘ کا بٹن دبائیں تاکہ نیا ورژن فعال ہوجائے۔

یاد رکھیں کہ گوگل کروم دنیا بھر میں 50 سے 60 فیصد انٹرنیٹ صارفین استعمال کرتے ہیں، اس لیے اس میں موجود کسی بھی سیکیورٹی خامی سے لاکھوں افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔ لہٰذا اپنی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے فوراً کروم اپ ڈیٹ کرلیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان