فرانسیسی صدر اور خاتون اول کے درمیان تناؤ؟ برطانیہ میں ہاتھ نہ تھامنے کے واقعے پر نئی قیاس آرائیاں

بدھ 9 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانس کی خاتون اول بریجٹ میکرون نے برطانیہ کے 3 روزہ سرکاری دورے کے دوران اپنے شوہر، فرانسیسی صدر ایمانول میکرون کا ہاتھ پکڑنے سے گریز کیا، جس کے بعد جوڑے کے درمیان ممکنہ ناخوشگوار تعلق کی خبریں ایک بار پھر گردش کرنے لگیں۔

فرانسیسی صدر منگل کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ برطانیہ پہنچے، جہاں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے ان کا استقبال کیا۔ لیکن اس موقع پر جب میکرون نے اہلیہ کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا، تو خاتون اول نے ان کا ہاتھ تھامنے سے انکار کر دیا۔

یہ واقعہ فوری طور پر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، اور کئی حلقوں میں جوڑے کے تعلقات میں ممکنہ دراڑوں کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جانے لگیں۔

پہلا واقعہ
یاد رہے کہ مئی میں ویتنام پہنچنے پر بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، جب فرانسیسی صدر کے طیارے کا دروازہ کھُلا اور صدر میکرون کی اہلیہ کا ہاتھ ان کے منہ پر پڑا۔ اس واقعے کے بعد میڈیا میں اس طرح کی خبریں آئیں کہ فرانسیسی خاتون اوّل نے صدر میکرون کو تھپڑ مارا ہے، جس پر صدر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وضاحت دی کہ وہ صرف ہنسی مذاق کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے فرانسیسی صدر کو خاتونِ اول سے مبینہ تھپڑ پڑنے کی ویڈیو وائرل

دوسرا واقعہ
برطانیہ میں اپنے دورے کے دوران، جب میکرون کا قافلہ ونزر کاسل سے روانہ ہوا، ایک اور دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ گاڑی کا دروازہ کھلا رہ گیا، جس کے نتیجے میں 2 بیگ سڑک پر گر گئے۔ اس دوران گاڑی کے پیچھے موجود اہلکاروں کی بھاگ دوڑ اور ایک دوسرے گاڑی کے کھلے دروازے کے باعث یہ منظر مزید دلچسپ بن گیا۔

میکرون کی وضاحت
اگرچہ میڈیا میں ان واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، صدر میکرون نے اس بارے میں کہا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ’ہلکے پھلکے انداز میں گپ شپ‘ یا مذاق کر رہے تھے۔ تاہم، ان کے اس بیان کے باوجود، عوامی سطح پر جوڑے کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے فرانسیسی صدر کو خاتون اول سے مبینہ تھپڑ؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی رہنماؤں کو کیا مشورہ دیا؟

فرانس اور عالمی میڈیا میں اس وقت یہ سوال اُٹھ رہا ہے کہ کیا واقعی یہ صرف ایک معمولی بات ہے، یا فرانسیسی جوڑے کے درمیان تعلقات میں کوئی حقیقی مسئلہ ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں غیر مسلم تارکینِ وطن رمضان کیسے گزاریں؟

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

پنجاب سیف جیلز پراجیکٹ اور ملاقات ایپ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟