چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی بطور چیف جسٹس اپنے پہلے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری آمد پر ان کا باقاعدہ استقبال کیا گیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 بینچ کوئٹہ رجسٹری میں مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ججز ٹرانسفر کی حمایت کیوں کی؟
بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں، جبکہ بینچ نمبر 2 جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہے۔
اس موقع پر سپریم کورٹ کی کوئٹہ رجسٹری میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور عدالت عالیہ میں مختلف اہم مقدمات کی سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس کے اس دورے کو عدالتی نظام کی بہتری اور بلوچستان میں زیر التواء مقدمات کی مؤثر سماعت کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔