چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ججز ٹرانسفر کی حمایت کیوں کی؟

پیر 3 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بھی ججز ٹرانسفر کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئے ججز کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی پریس ایسوسی ایشن حلف برداری کی تقریب میں مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز ٹرانسفر پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ اسلام آباد وفاق کی علامت ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ میں کیوں ججز ٹرانسفر پر راضی ہوا، ٹرانسفر آئین کے تحت ہوئی۔ ایک بلوچی بولنے والا جج آیا، سندھی بولنے والا جج آیا۔ وفاق پورے ملک کا ہے۔ آرٹیکل 200 کے تحت اچھا اقدام ہے۔ مزید ججز بھی دیگر صوبوں سے آنے چاہیں۔

مزید پڑھیں: جوڈیشل کمیشن اجلاس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے 2، بلوچستان کے لیے 3 ججوں کے ناموں پر اتفاق

جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے ٹرانسفر کے معاملے کو مکس نہ کیا جائے۔ ججز کی تعیناتی اور ٹرانسفر دونوں الگ معاملے ہیں۔ دوسرے صوبوں کے ججز کو بھی فیٸر چانس ملنا چاہیئں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کسی ایک خاص کی نہیں پورے پاکستان کی ہے۔ اس اقدام کو ججز کو سراہنا چاہیے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ آنیوالے کو تعینات نہیں کیا، یہ پہلے سے ہی ہاٸیکورٹ کے جج ہیں۔ بطور چیف جسٹس پاکستان ویژن بڑا ہونا چاہیے۔ میں روزانہ 30 سے 40 کیسز سن رہا ہوں۔ سپریم کورٹ میں زیر التوا کیسز کا بیک لاگ ختم کرنا ہے۔ ہمیں سپریم کورٹ میں مزید ججز کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: دوسرے صوبوں سے ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ خوش آئند، سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہر جج آزاد اور با اختیار ہے۔ سارا لوڈ تین چار ججز پر پڑ جاتا ہے۔ جو میرا دائرہ اختیار ہے بلا خوف و خطر استعمال کروں گا۔ جو آئینی مینڈیٹ مجھے ملا  اسے دیکھ کر ہی فیصلے کرتا ہوں۔ جہاں ذرا سا بھی لگا کہ میرا کوئی انٹرسٹ ہے اس معاملے سے فوراً الگ کرلیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ججز کے تحفظات دور کرنے کے لیے ان سے ملاقاتیں کرتا ہوں۔ یہ معاملہ بھی جلد ختم ہو جائے گا۔ اللہ تعالیٰ اس معاملے پر بھی خیر کرے گا۔ کچھ وقت ضرور لگے گا لیکن اپنی کوششیں جاری رکھوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کا فلپائن سے متنازع سمندری علاقے میں اشتعال انگیزی فوری بند کرنے کا مطالبہ

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں