ہونڈا اٹلس نے پاکستان میں اپنی پہلی ہائبرڈ ایس یو وی، ہونڈا HR-V e:HEV کی بکنگ کا آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فنانس بل کے تحت لیوی کا نفاذ، ہونڈا اٹلس نے گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا
یہ نیا ہائبرڈ ماڈل پیر سے دستیاب ہورہا ہے جس کی قیمت 8،999،000 روپے (ایکس فیکٹری) رکھی گئی ہے۔
یہ پاکستان میں ہونڈا کے لیے ایک سنگ میل ہے کیونکہ HR-V e:HEV کمپنی کی ہائبرڈ ایس یو وی سیگمنٹ میں پہلی کوشش ہے۔ گاڑی عوامی نمائش اور ٹیسٹ ڈرائیو کے لیے آج سے ہونڈا کے مجاز ڈیلرشپ پر دستیاب ہوگی۔
ہونڈا کی جدید e:HEV ٹیکنالوجی سے لیس یہ ہائبرڈ ماڈل 2 موٹر سیٹ اپ کے ساتھ آتا ہے جو بہتر فیول ایفیشینسی، کم ایمنشنز اور ایک ہموار ڈرائیونگ تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس گاڑی کا مقصد مارکیٹ میں موجود ٹویوٹا کرولا کراس اور دیگر ہائبرڈ گاڑیوں سے مقابلہ کرنا ہے۔
مزید پڑھیے: ہونڈا موٹر سائیکلیں مہنگی ہوگئیں، کس ماڈل کی قیمت اب کیا ہے؟
ہونڈا نے اپنی پیٹرول HR-V ویریئنٹس کی قیمتوں میں بھی تبدیلی کی ہے۔ HR-V VTi کی قیمت 7،549،000 روپے جبکہ VTi S ویریئنٹ کی قیمت 7،799،000 روپے رکھی گئی ہے جس میں دونوں ویریئنٹس پر ایک لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اٹلس ہونڈا کا الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرانے کا اعلان، پہلا ماڈل کب تک متوقع؟
فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ماحول دوست گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہونڈا کا ہائبرڈ مارکیٹ میں قدم رکھنا پاکستان کی آٹوموبائل مارکیٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کی طرف ایک مضبوط پیشرفت کو ظاہر کرتا ہے۔














