حمیرا اصغر کی موت: تحقیقات میں اہم پیشرفت، 75 نمبروں سے مسلسل رابطے کا انکشاف

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے حوالے سے جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق حمیرا اصغر کی موت 7 اکتوبر 2024 کو ہوئی، جبکہ ان کا موبائل فون آخری بار شام 5 بجے تک استعمال ہوا۔

تحقیقاتی عمل کے دوران یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ حمیرا اصغر نے موت سے قبل اسی روز 14 افراد سے رابطہ کیا تھا۔ تفتیش کاروں نے اداکارہ کے فلیٹ سے 3 موبائل فونز، ایک ٹیبلیٹ، ایک ذاتی ڈائری اور متعدد اہم دستاویزات برآمد کی ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق حمیرا اصغر نے 7 اکتوبر 2024کو 14 افراد سے رابطہ کیا، رابطہ کئے گئے افراد میں سے کسی کا جواب نہیں آیا، رابطہ کئے جانے والے میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والا ایک ڈائریکٹر بھی شامل ہے، ڈراما ڈائریکٹر اسلام آباد میں موجود ہیں، رابطہ کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: حمیرا اصغر کی موت کب ہوئی اور اس کے بعد کس کس نے اداکارہ سے رابطہ کیا؟

حمیرا کے نام پر 3 سمز رجسٹرڈ تھیں، جو تینوں فونز میں موجود تھیں۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے 2 موبائل فونز پاس ورڈ سے محفوظ نہیں تھے، جبکہ ایک فون اور ٹیبلیٹ کا پاس ورڈ ان کی ڈائری میں درج تھا۔

تینوں فونز میں 2 ہزار سے زائد نمبرز موجود تھے، جن میں سے 75 نمبرز سے ان کے مسلسل رابطے کے شواہد ملے ہیں۔ پولیس اور تفتیشی ادارے اب ان نمبرز، کال ریکارڈز، پیغامات اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا فرانزک تجزیہ کیا گیا ہے۔

تفتیشی زرائع کے مطابق حمیرا اصغر کے زیر استعمال ٹیبلٹ خراب ہے، تاحال نہیں کھولا جا سکا، حمیرا اصغر کے تینوں موبائل فونز میں کلُ 2 ہزار 215 نمبرز موجود ہیں،فون ریکارڈ کے مطابق اکتوبر 2024 کے ابتدا میں حمیرا اصغر نے بھائی سے بھی رابطے کی کوشش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان