الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو نااہل قرار دیدیا

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں جمشید دستی کا پی ٹی آئی قیادت کو سجدہ، اصل بات کیا ہے؟

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق جمشید دستی کے خلاف2 درخواستیں منظور کی گئیں جن میں ان پر جعلی تعلیمی اسناد کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ ان کی تعلیمی ڈگریاں جعلی ثابت ہو چکی ہیں، جس کی بنیاد پر انہیں آئین و قانون کے تحت نااہل قرار دیا گیا۔

فیصلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جمشید دستی کے خلاف جو ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا تھا، وہ بھی منظور کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ میں رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد جمشید دستی اب پارلیمنٹ کی رکنیت سے محروم ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp