مظفر گڑھ میں رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

جمعرات 18 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما تحریک انصاف اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف مظفر گڑھ کے تھانہ سٹی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ کارِ سرکار میں مداخلت اور پولیس پر فائرنگ کرنے کے الزامات کے تحت عائد کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق محرم الحرام کے دوران پولیس اسنیپ چیکنگ کے لیے ظفر کالونی گئی، جہاں جمشید دستی اور ان کے ساتھیوں نے پولیس کو روکا اور جمشید دستی نے کہا کہ ان کے گھر کے باہر بغیر اجازت گشت کرنے کی جرات کیسے ہوئی۔

ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج مقدمہ کے مطابق جمشید دستی نے مبینہ طور پر سرکاری اسلحہ چھیننے کی کوشش کی اور دھمکیاں دیں، جمشید دستی اور ان کے 12 ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، پولیس اور موبائل پر فائرنگ کے بعد جمشید دستی اور ساتھی فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:جمشید دستی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمشید دستی نے ایک ویڈیو بیان میں اپنی رہائش گاہ پر 25 لوگوں کی جانب سے حملہ کرنے الزام عائد کیا تھا، انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ گھر پر دھاوا بولنے والے افراد نے ان پر فائرنگ بھی کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے مظفرگڑھ کے رہائشی علاقے ظفر کالونی میں واقع جمشید دستی کے گھر پر علیٰ الصبح چھاپہ مارا تھا تاہم جمشید دستی گھر پر موجود ہونے کے باوجود فرار ہونے میں کامياب ہو گئے۔

مزید پڑھیں: ’میرا نشان جہاز تھا، انہوں نے چھین کر باجا دے دیا اس لیے باجا لے کر اسمبلی آتا ہوں‘

اس موقع پر جمشید دستی کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے شدید مزاحمت کی جس کے باعث پولیس کسی کو گرفتار کیے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئی، جمشید دستی نے الزام عائد کیا تھا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروانے پر انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے بھی دعویٰ کیا کہ پولیس نے جمشید دستی کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ ’اراکین قومی اسمبلی کے ساتھ یہ رویہ ہے توعام شہری کے ساتھ کیا ہو گا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا