’یہ میرے سابق شوہر کا دیا گیا تحفہ ہے‘، اینکر پرسن جیسمین منظور کا سابقہ شوہر پر تشدد کا الزام

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینئر اینکر پرسن جیسمین منظور نے سابقہ شوہر پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے خود پر ہونے والے مبینہ گھریلو تشدد کی چند تصاویر اپنے ایکس اکاونٹ پر شیئر کردیں۔

جیسمین منظور نے اپنی موبائل گیلری کا ایک سکرین شارٹ شیئر کیا جس میں ان کی آنکھ سوجی ہوئی نظر آرہی ہے۔ اس تصویر کو زوم کریں تو ان کے موبائل میں مزید تصاویر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جن میں چہرے کے مختلف اینگلز کی تصاویر بنائی گئی ہیں اور بظاہر لگتا ہے کہ انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے۔

اپنی آنکھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اینکر پرسن نے لکھا کہ یہ میں ہوں، یہ میری کہانی ہے، میری زندگی پرتشدد آدمی نے تباہ کر دی اور میں اپنا انصاف اپنے اللہ پر چھوڑتی ہوں۔

انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں شوہر کی طرف داری کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے ایک مجرم کی طرف داری کی، یہ میرے سابق شوہر کا دیا گیا تحفہ ہے۔

صارفین نے اس پوسٹ پر اینکر پرسن سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ قیصر شریف نے لکھا کہ یہ بہت افسوس ناک اور قابل مذمت ہے ایسے فرد کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہونی چاہیے۔

جہاں کئی صارفین نے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا وہیں کئی صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بھی بناتے نظر آئے۔ ایک ایکس صارف نے لکھا کہ جیسمین صاحبہ آپ ٹی وی پر جس طرح چیختی ہیں اگر یہی لہجہ اگر اپنے میاں کے سامنے بھی دکھائیں گی تو یہ جو کچھ ہوا ہے سمجھو آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ میاں کا ادب کریں نرمی اور احترام سے بات کریں تو صورت حال بہتر ہو جائے گی

ایک صارف نے جیسمین منظور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ظلم ہے، لیکن آپ جیسی بہادر خواتین ظلم کے خلاف لڑنے کے بجائے معاملات اللہ پہ چھوڑنے لگیں تو کمزورعورتیں کیا کریں گی۔

مہر تارڑ نے لکھا کہ یہ بہت ہی افسوسناک ہے۔ جس نے بھی یہ کیا ہے وہ ایک درندہ ہے اور اسے ضرور سزا ملنی چاہیے۔

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ آپ جو گزری اس کے بارے میں جان کر واقعی افسوس ہوا۔ گھریلو تشدد ناقابل قبول ہے اور مجرم کو اس کے جرائم کا جوابدہ ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل ی وی ہوسٹ عائشہ جہانزیب پر تشدد کا کیس بھی سامنے آیا تھا لیکن بعد میں ان کا شوہر کے ساتھ راضی نامہ ہو گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آغاز، افتتاحی میچ میں بھارت اور سری لنکا مدمقابل

یوٹیوب کا ڈونلڈ ٹرمپ سے مقدمہ نمٹانے کے لیے 24.5 ملین ڈالر کی ادائیگی پر اتفاق

کوئٹہ دھماکا: سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ