کچرا جلانے سے کیوں منع کیا؟ جامعہ کراچی کے پروفیسر تشدد کا نشانہ بن گئے

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جامعہ کراچی کیمپس اسٹاف ٹاؤن میں مقیم جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر آفاق احمد صدیقی کے سامنے والے مکان میں بکریوں کو مچھروں  سے دور رکھنے کے لیے کچرا جلایا جاتا ہے تاکہ دھوئیں سے مچھر بھاگ جائیں۔

ذرائع کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر آفاق احمد صدیقی نماز مغرب کے بعد گھر آئے تو دیکھا کہ کچرا جلایا جارہا ہے، انہوں نے وہاں موجود ریجرز اہلکار کو کچرا جلانے سے منع کیا اور کہا کہ اس دھوئیں کی وجہ سے انہیں نیند نہیں آتی اور سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں پانی کی بڑی لائن پھٹ گئی، جامعہ کراچی میں پانی داخل ہونے سے کتنا نقصان ہوا؟

ذرائع کے مطابق گارڈ نے نہ صرف پروفیسر کے ساتھ بدتمیزی کی بلکہ منہ پر زور دار تھپڑ رسید کیا، جس سے پروفیسر آفاق صدیقی کا چشمہ ٹوٹ گیا ان کی آنکھ میں خون بھی جم گیا، اس واقعے کے بعد اہل محلہ جمع ہوگئے اور معاملہ یونیورسٹی انتظامیہ تک پہنچایا گیا۔

پروفیسر آفاق احمد پر تشدد کے معاملے پر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں پروفیسر پر رینجرز اہلکارکے تشددکا واقعہ 2 روز قبل ہوا تھا، رینجرزاہلکار کے تشدد سے پروفیسرکاچشمہ ٹوٹ گیا اور آنکھ میں زخم آیا، معاملہ اسٹاف ٹاؤن میں رینجرزاہلکار کی جانب سے کچرے کو آگ لگانے پر پیش آیا۔

مزید پڑھیں:طلبا کے لیے ڈریس کوڈ کا اعلان کیوں کیا؟ جامعہ کراچی نے وضاحت کردی

انجمن اساتذہ کے مطابق رینجرزاہلکار نے افسر کےجانوروں کومچھروں سے بچانے کےلیےکچرے میں آگ لگائی، پڑوسی پروفیسر آفاق احمد نے رینجرز اہلکار کو کچرا جلانے سے روکا تھا، جس پر رینجرز افسر کے گارڈ نے پروفیسر کوتھپڑ مارے، واقعے کی تحقیقات کرکےذمہ دارافراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی