پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے اپنی شاندار فتح کے بعد انعامات کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم سمیت 36 کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم
گزشتہ سال ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے فائنل میں 92.97 میٹر کی تھرو کر کے نیا اولمپک ریکارڈ پاکستان کے نام کیا اور ملک کو پہلا گولڈ میڈل دلایا تھا۔ ان کی اس تاریخی کامیابی پر حکومتِ پاکستان، صوبائی حکومتوں اور کئی نجی اداروں نے کروڑوں روپے کے انعامات اور پلاٹس دینے کے اعلانات کیے تھے۔
View this post on Instagram
تاہم ایک حالیہ انٹرویو میں ارشد ندیم نے بتایا کہ ان میں سے جو پلاٹس کے اعلانات کیے گئے تھے وہ جعلی تھے اور انہیں اب تک کوئی پلاٹ نہیں ملا۔ البتہ، کیش انعامات کے تمام وعدے پورے کیے جاچکے ہیں۔
جب ارشد ندیم سے نوجوانوں کو ٹریننگ دینے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کا فی الحال فوکس اپنی پرسنل ٹریننگ پر ہے، لیکن جو بھی نوجوان ٹریننگ کے لیے آتا ہے، اسے ان کے کوچ سلمان بٹ کی نگرانی میں تربیت دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم نے ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد میاں چنوں پہنچ کر کیا پیغام دیا؟
ارشد ندیم کی اس فتح نے پاکستان میں کھیلوں کے شعبے میں نئی امیدیں پیدا کی ہیں، اور ان کے انعامات کے حوالے سے انکشافات سے متعلق بھی شفافیت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔