ارشد ندیم نے ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد میاں چنوں پہنچ کر کیا پیغام دیا؟

پیر 2 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا میں ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ اپنے شہر میاں چنوں پہنچ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ستمبر میں ورلڈ اتھلیٹک چیمپیئن شپ بھی آرہی ہے اور جس طرح لوگ دعائیں کررہے ہیں انشااللہ ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا اسی طرح ورلڈ اتھلیٹک میں بھی کوشش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیے: قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، لاہور ایئرپورٹ پر استقبال

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ایشین چیمپیئن شپ پیرس اولمپک کے بعد میرا پہلا مقابلہ تھا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مجھے کامیابی دی، انسان جب میدان میں اترتا ہے جو سارے مدمقابل ہوتے ہیں میں نے سب کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے کوچ عثمان اقبال بٹ نے بہت محنت کی۔ ارشد ندیم نے پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ساتھ ساتھ واپڈا لیسکو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے مجھے ملازمت دی ہوئی ہے۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پیرس اولپمکس کے بعد ہمارے بہت سارے نوجوان جیولن تھرو کے کھیل میں آرہے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں اس دفعہ ہم پہلے بار پاکستان کی طرف سے 2 کھلاڑی مقابلے پر گئے تھے، حکومت ہمیں سپورٹ کررہی ہے انشااللہ آگے بھی سپورٹ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: بڑی جیت: اولمپیئن ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جیولن اکیڈمی پر کام ہورہا ہے اور امید ظاہر کی کہ اس پر کام جلد ختم ہوگا۔

ارشد ندیم نے اپنے والدین اور عوام کی طرف سے دعاؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور جیولن تھرو کی طرف آنے والے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ محنت کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی