معروف پاکستانی اداکارہ میرا نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ میرٹ پر ان کا کیس دیکھیں کیونکہ برطانیہ نے میرا پر 10 برس کی پابندی لگائی ہوئی ہے۔
میرا نے کہا کہ میں نے اپنے تمام ڈاکیومنٹس برٹش ہائی کمیشن پاکستان اور برٹش ایمبیسی میں جمع کروا دیے ہیں۔ اداکارہ کے مطابق غلط فہمی کی وجہ سے بہت سالوں تک میرا ویزہ نہیں لگ سکا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا پر 10سال کے لیے برطانیہ داخلے پر پابندی کیوں لگی؟
اداکارہ نے بتایا کہ میری بہن لندن میں ہے جو کینسر کی مریضہ ہے اور اس کی 2 سالہ بیٹی اکیلی ہے۔ میرا گھر اور خاندان لندن میں ہے، میں بہت سالوں سے ویزے کے لیے کوشش کر رہی ہوں۔ میں درخواست کرتی ہوں کہ میرا ویزہ جاری کیا جائے ، میرا لندن آنا بہت ضروری ہے اس لیے میرٹ پر میرے کیس کو دیکھا جائے۔
Leading showbiz star Meera appeals to @ukinpakistan @JaneMarriottUK to issue her UK visa so she can meet her cancer- patient sister in London. Meera says she has fulfilled all requirements and wants visa on merit. Previously she was banned for 10 years due to an interview… pic.twitter.com/1YfAIeK9TZ
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) July 16, 2025
واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے برطانوی قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر تحقیقات کے بعد الزام ثابت ہوا اور وہاں کی بارڈر ایجنسی نے قانون کا اطلاق کرتے ہوئے اداکارہ میرا پر 10سال کے لیے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر کی شادی پر میرا اداس کیوں ہیں؟
میرا کے خاندان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ایک انگریزی زبان کے انٹرویو میں پیدا ہونے والی غلط فہمی کی وجہ سے ہوا، جس میں میرا کو انٹرویو کرنے والے آفسر کے سوالات سمجھنے میں مشکلات پیش آئیں، اور اسی طرح افسر بھی ان کے جوابات کو نہ سمجھ سکے۔
جب میرا پر پابندی ختم ہو گئی تو ان کے سفری ایجنٹ نے دوبارہ برطانیہ کے ویزا کے لیے درخواست دی، لیکن اس میں غلط معلومات فراہم کیں۔ جس کی وجہ سے ان کا ویزا مسترد ہو گیا۔














