ترقیاتی منصوبے شفافیت کے ساتھ جلد مکمل کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، تاخیر کے شکار منصوبے فوری مکمل کیے جائیں اور تمام ترقیاتی منصوبوں میں عوامی سہولت کو مرکزی حیثیت دی جائے۔

جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رواں مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبوں میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے لیے پی آئی اے پروازوں کا دوبارہ آغاز اہم سنگِ میل ہے، وزیراعظم کا پابندی کے خاتمے کا خیرمقدم

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی فلاح کے منصوبوں خصوصاً صاف پانی، بجلی، مواصلات اور تعلیم جیسے بنیادی شعبوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کو لازم قرار دیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ مکمل اور تکمیل کے قریب منصوبوں میں بھی اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

وزیراعظم نے تاخیر کے شکار منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی اقدامات میں عوامی سہولت کو مرکزی حیثیت دی جائے۔

’آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دانس اسکولوں جیسے معیاری تعلیمی مراکز حکومت کی اولین ترجیع‘

وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور تمام صوبوں میں وفاق کی جانب سے دانش اسکولوں جیسے معیاری تعلیمی مراکز کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان تعلیمی مراکز کا مقصد کمزور معاشی طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم و تربیت فراہم کرنا اور یکساں ترقی کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

وزیراعظم نے آبی وسائل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملکی سالمیت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جن کے لیے متعدد منصوبے زیر تعمیر ہیں، کراچی اور اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارکس کی تعمیر پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں خطے اور عالمی سطح پر ایک اہم معاشی مرکز بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی ترقی فرسودہ نظام میں اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اس موقع پر وزیراعظم نے زور دیا کہ اسپیشل اکنامک زونز کی تعمیر حکومت کے اقتصادی ویژن کا کلیدی عنصر ہے جو قومی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے میں مدد دے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو مکمل شدہ اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں مواصلات، آئی ٹی، آبی ذخائر، بجلی، تعلیمی مراکز اور ہسپتالوں جیسے کئی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ دیگر پر تیزی سے کام جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟