مون سون برسات، پی ڈی ایم اے عوام سے رابطے میں رہے،مریم نواز

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ زیادہ خطرناک علاقوں سے پی ڈی ایم اے کو نکاسی آب جلدی کی جائے تاکہ نقصان کم ہو، اداراہ عوام سے رابطے میں رہے۔

پی ڈی ایم اے ہیڈکوارٹر لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ زیادہ رسک والے علاقوں سے نکاسی آب جلدی کی جانی چاہیے تاکہ زیادہ نقصان نہ ہو، اس کے لیے پی ڈی ایم اے کو عوام سے رابطہ رکھنا چاہیے، نظر آنا چاہیے کہ پی ڈی ایم اے عوام سے رابطے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مریم نواز ہیلتھ کلینکس کیسے کام رہے ہیں؟

مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے کہا کہ دفعہ 144 لگادیا ہے، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ نے دفعہ 144 لگائی اور گھر میں بیٹھ گئے، وہاں پہ آپ کی نگرائی اور مانیٹرنگ ہونی چاہیے، مساجد میں بھی اعلان کروائیں کہ والدین بچوں کو پانی کے جوہڑ یا دریاؤں، ندی نالوں، نہروں میں نہانے سے منع کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے اس حوالے سے کام بھی کیا ہے، نالوں کی صفائی کی ہے، جس کو سراہتی ہوں، نالہ لئی میں لوگ کوڑا کرکٹ پھینکتے تھے، جس کی وجہ سے نالہ لئی کے ارد گرد کے علاقوں میں لوگ بارشوں کے دنوں میں کئی روز اپنے گھروں سے دور رہتے تھے، نالہ لئی اوور فلو ہوجاتا تھا، اس دفعہ انتہائی تیز بارشوں کے باوجود نالہ لئی کی صورتحال کنٹرول میں رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز مری سے واپسی پر فیلڈ اسپتال دیکھ کر رک گئیں، سہولیات کا جائزہ

انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں پی ڈی ایم اے نے جو ریلیف آپریشن کیا، اس پر سب کو شاباش دینا چاہوں گی، ریسکیو اہلکاروں نے اپنے جذبے اور محنت کے ساتھ کام کیا۔’میرے لیے وہ بڑا جذباتی سین تھا کہ ایک نوزائیدہ بچے کو بچا کر والدین کے حوالے کیا گیا۔‘

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت عوام جان و مال کی حفاظت کے لیے کام کررہی ہے، پی ڈی ایم اے کی تیاری اچھی ہونی چاہیے ، ریسکیو اہلکاروں کو کسی بھی چیز کی ضرورت ہوتو پی ڈی ایم اے سے رابطہ کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ