اپنے گھر پر چوری کی رپورٹ لکھوانے والے خود ’چور‘ نکلے

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں کروڑوں روپے کی ہونے والی چوری کا ڈراپ سین ہوگیا۔ اطلاع دینے والے خود ہی ملوث نکلے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں چوری کی انوکھی واردات، چور ڈرامائی انداز میں دکان سے رقم لے اڑے

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق 16 جولائی کو سیکٹر 4 نزد مراقبہ ہال گھر میں چوری ہونے کی اطلاع پولیس کو دی گئی‌، پولیس نے فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور کرائم سین کا جائزہ لیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیے گئے تو کرائم سین کے پاس کسی شخص کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن نے بعد از تحقیقات کے کارروائی کرتے ہوئے معاملہ سلجھا لیا اور اطلاع دینے والے اشخاص کو انٹروگیٹ کیا تو ملزمان نے واردات کا ڈراما کرنے کا انکشاف کیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ درخواست گزار نے از خود گھر سے نقد رقم، موبائل فون اور طلائی زیورات چھپائے تھے، دوران تفتیش چچا نے  عجلت میں 25 لاکھ کی رقم کو 4 سے 5 کروڑ روپے لکھوانے کا انکشاف کیا۔

درخواست گزار نے منہ بولے چچا کی 4 سے 5 کروڑ روپے کی غلط اطلاع  کو صحیح ثابت کرنے کے لیے 10 اور 5 تولے کے 15 طلائی بسکٹ چوری کا پولیس کو بتایا، جھوٹی اطلاع دینے کا مقصد اپنے والد کی دی ہوئی رقم 25 لاکھ کا حساب دینے سے بچنا تھا جو گھر ہی پر فالتو اخراجات میں خرچ ہوگئی۔

مزید پڑھیے: کراچی میں دو قیمتی کتے چوری ہونے کی انوکھی واردات

پولیس کے مطابق جھوٹی اطلاع دینے والوں میں (چچا بھتیجا) صغیر احمد اور طلحہ وفا شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی