خضدار میں صوبے کا پہلا ویمن بازار خواتین کے لیے اتنا خاص کیوں؟

ہفتہ 19 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے قبائلی معاشرے میں خواتین کی معاشی خودمختاری اور سماجی شرکت کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر خضدار میں صوبے کا پہلا ویمن بازار قائم کر دیا گیا ہے جہاں خریدار اور دکاندار دونوں ہی خواتین ہیں۔

کراچی-کوئٹہ شاہراہ پر واقع  کوشک میں بنائے گئے اس بازار کے پہلے مرحلے میں 2 درجن کے قریب دکانیں تعمیر کی گئی ہیں۔ یہاں ثقافتی بلوچی ملبوسات سے لے کر روایتی کھانوں تک کی دکانیں موجود ہیں جن میں خواتین نہ صرف خریداری کرتی ہیں بلکہ خود کاروبار بھی چلا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی خواتین بھی فٹنس کے سفر پر: کچن سے نکل کر جم تک کا خواب

بازار میں قائم فٹنس کلب بھی اس کی ایک خاص بات ہے جہاں خواتین پردے میں ورزش کی سہولت حاصل کر سکتی ہیں۔

ویمن بازار کی منیجر روبینہ کریم بتاتی ہیں کہ بازار کا قیام ایک چیلنج ضرور تھا لیکن باہمت لڑکیوں نے یہ خواب حقیقت میں بدل دیا۔

بازار کے توسیع کا منصوبہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ بازار صرف کمائی کا ذریعہ نہیں بلکہ بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے امید، خودانحصاری اور امن کا ایک پیغام بھی ہے۔

خواتین کا کہنا ہے کہ عام بازاروں میں جھجھک کے برعکس یہاں آزادی سے خریداری ممکن ہے اور یہ جگہ نہ صرف روزگار کا موقع فراہم کرتی ہے بلکہ سماجی بندشوں کو چیلنج کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔

مزید پڑھیے: عالمی یوم خواتین: بلوچ خواتین بلوچستان کا ہی نہیں پاکستان کا فخر ہیں

یہ ویمن بازار بلوچستان میں ایک نئی سوچ اور نئے سفر کا آغاز اور ایک نئے خواب کی تعبیر ہے جہاں ہر دکاندار خاتون واقعی ’امید کی شہزادی‘ بن کر ابھری ہے۔ دیکھیے عارف رضا کی یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp