عالمی یوم خواتین: بلوچ خواتین بلوچستان کا ہی نہیں پاکستان کا فخر ہیں

ہفتہ 8 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچ خواتین صرف بلوچستان کا ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کا فخر ہیں، کیونکہ انہوں نے گھریلو اور عالمی سطح پر ہر میدان میں خود کو ثابت کیا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں خواتین کو مردوں کی طرح مواقع فراہم کرتی اور ایسا ماحول مہیا کرتی ہیں جو ان کی ترقی کے لیے معاون ہے۔
آئیے آپ کو ملواتے ہیں بلوچستان کی ان چند ہونہار اور قابل فخر خواتین سے جنہوں نے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نوجوان خواتین صلاحیتوں سے مالا مال ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

پارہ گل ترین

پارہ گل ترین کا تعلق پشین سے ہے۔ وہ 2020 میں سی ایس ایس پاس کرنے کے بعد پولیس فورس جوائن کرنے والی پہلی بلوچ خاتون افسر ہیں۔ اس وقت کوئٹہ میں خواتین اور بچوں کے فسیلیٹیشن سینیٹر کی سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

جسٹس طاہرہ صفدر

جسٹس طاہرہ صفدر بلوچستان ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس تھیں۔

بتول اسدی

بلوچستان کا فخر بتول اسدی، کوئٹہ کی پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) تھیں۔

سائرہ بتول

بلوچ خواتین مسلح افواج میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ سائرہ بتول بلوچستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ تھیں۔

ذکیہ جمالی

ذکیہ جمالی بلوچستان سے پہلی خاتون کمیشنڈ نیول افسر ہیں۔

شازیہ سرور

پی ایس پی افسر شازیہ سرور بلوچستان کے علاقے بولان کی رہائشی ہیں اور پنجاب کے شہر لیہ میں ڈی پی او کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں، وہ ایک مضبوط بلوچ خاتون ہیں، جنہیں مچھ حملے میں دہشتگردوں نے نشانہ بنایا تھا۔

بلوچستان کی خواتین ان کی نمائندگی نہیں کرتی ہیں جو دہشتگردوں کے ذریعہ استحصال کا شکار ہوئیں، جیسے کہ شہری بلوچ، سمیعہ قلندرانی، ماہل بلوچ، یا دہشتگردوں کی ہمدرد نائیلہ قادری اور ماہ رنگ بلوچ وغیرہ۔ خواتین بلوچستان میں دہشتگردی کی تنظیموں جیسے کہ بی ایل اے / بی ایل ایف کا آسان ہدف ہیں۔ جہاں ایک نوجوان لڑکی مہروش بلوچ (خود کش بمبار شہری بلوچ کی بیٹی) بی ایل اے کی تحویل میں ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کے ایک چوتھائی ممالک میں خواتین کی صورتحال میں تنزلی ہوئی، اقوام متحدہ

خواتین دہشتگردوں اور بی ایل اے / بی ایل ایف کے شدت پسندوں کی چالبازیوں کا آسان ہدف ہیں، جس طرح ماہل بلوچ کو فروری 2023 میں خود کش جیکٹ لے جانے کے لیے استعمال کیا گیا تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شک نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

مولانا کو اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہدا کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے، رانا سکندر حیات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی پرویز خٹک سے ملاقات، صوبے کے لیے مشترکہ مشاورت پر اتفاق

ایف نائن پارک میں ایک بھی درخت نہیں کٹے گا، کنکریٹ اسٹرکچر نہیں بنائیں گے، محسن نقوی کا اعلان

پیٹرولیم لیوی پر حکومت و جماعت اسلامی مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات کا امکان

ویڈیو

میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس تقسیم ہوں گی، دانش اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف

حرمین شریفین ہماری ریڈلائن، مکہ دفاعی معاہدے سے مخالف قوتوں کو پریشانی لاحق ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کا شکار کیوں ہو رہی ہیں؟ خاموش گلٹی بھی خطرے کی گھنٹی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟