سوات: حاضر سروس سب انسپکٹر ڈکیتی کے الزام میں گرفتار، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ہفتہ 19 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس کے حاضر سروس سب انسپکٹر کو ڈکیتی کے سنگین الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا پولیس کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت، ضابطہ اخلاق جاری

رپورٹس کے مطابق گرفتار ہونے والے سب انسپکٹر بحرالمک کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے اور وہ حالیہ دنوں میں سوات کے منگلور تھانے میں تعینات تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم بحرالمک کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کانجو پولیس کے حوالے کیا گیا۔ اس کیس میں ملزم کا بیٹا اور 2 دیگر افراد پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔

واقعہ 3 ماہ قبل سوات کے علاقے کبل میں پیش آیا تھا جہاں ننگولئی کے ایک پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات میں 24 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے تھے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اب تک ملزمان سے 14 لاکھ 30 ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور مزید حقائق جلد منظرعام پر آنے کی توقع ہے۔ اس واقعے نے پولیس محکمے کے وقار پر سوالات اٹھا دیے ہیں اور اعلیٰ حکام نے بھی اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟