کوہستان 40 ارب روپے کرپشن اسکینڈل: 4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احتساب عدالت نے ہفتے کے روز کوہستان کے 40 ارب روپے کے میگا اسکینڈل میں ملوث 4 ملزمان کو 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:40 ارب روپے کے کوہستان کرپشن کیس میں نیب نے 8 اہم ملزمان گرفتار کر لیے

میڈیا رپورٹ کے مطابق تازہ گرفتاریوں کے بعد اب تک اس کیس میں مجموعی طور پر 8 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں 2 سرکاری ملازمین، 2 بینکرز اور 4 ٹھیکیدار شامل ہیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے کیس کی سماعت کی جس میں ضلعی اکاؤنٹس آفیسر شفیق الرحمان، اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کے ملازم فضل حسین، بینک منیجر تنویر اور ٹھیکیدار ریاض کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل محمد علی کے مطابق ملزمان نے سرکاری کھاتوں سے غیر قانونی طور پر 40 ارب روپے سے زائد رقم نکالی۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ یہ خیبر پختونخوا کی تاریخ کے بڑے کرپشن کیسز میں سے ایک ہے اور نیب اب تک اربوں روپے کی ریکوری کر چکا ہے، تاہم تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

نیب نے عدالت سے مزید تفتیش کے لیے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی، جس پر عدالت نے چاروں ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔

اب تک نیب نے 8 ملزمان کو گرفتار کر کے 25 ارب روپے کے اثاثے برآمد کیے ہیں جن میں پرتعیش مکانات، 77 قیمتی گاڑیاں، بڑے بنگلے، اپارٹمنٹس اور ایک ارب روپے نقد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 5 ارب روپے کے فنڈز بینک اکاؤنٹس میں منجمد کر دیے گئے ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کوہستان کرپشن اسکینڈل: 94 کروڑ روپے مالیت کی لگژری گاڑیاں، اربوں کی جائیدادیں برآمد، اہم گرفتاریوں کا امکان

ادھر پی ٹی آئی رہنماؤں اعظم سواتی اور جبران نے پشاور ہائیکورٹ سے عبوری ریلیف حاصل کر لیا ہے، جس میں عدالت نے نیب کو ان کی گرفتاری سے روک دیا ہے، تاہم انہیں تحقیقات میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ اسکینڈل خیبرپختونخوا میں احتساب کے عمل میں ایک تاریخی کیس کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار