9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کو 10،10 سال قید کی سزا

منگل 22 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسدادِ دہشت گردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر، رکنِ قومی اسمبلی احمد چھٹہ، رانا بلال اور پی ٹی آئی کے 80 کارکنوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے فیصلہ مختصر الفاظ میں سنایا جبکہ مقدمے میں شامل اکثریتی ملزمان پہلے ہی ضمانت پر ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ فیصلہ سنائے جانے کے وقت کوئی بھی ملزم عدالت میں موجود نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر مستعفی نہ ہوئے تو ان کیخلاف ریفرنس دائر کرینگے، احمد خان بچھر

عدالت کی جانب سے احمد خان بھچر سمیت 32 نامزد ملزمان کو حاضری سے استثنا حاصل تھا۔

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں سیاسی درجہ حرارت پہلے ہی خاصا بلند ہے اور اس فیصلے کو سیاسی حلقوں میں خاصی اہمیت دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں اور سرکاری و عسکری تنصیبات پر حملوں کے واقعات پیش آئے تھے، جنہیں پاکستان کی سیاسی تاریخ کے سنگین ترین واقعات میں شمار کیا جاتا ہے، میانوالی میں بھی مظاہرین نے سرکاری عمارات کو نقصان پہنچایا اور امن و امان کی صورتحال کو شدید متاثر کیا۔

مزید پڑھیں:اگر 9 مئی کا پلان کامیاب ہوجاتا تو ہم میں سے آج کوئی بھی زندہ نہیں ہوتا، وزیردفاع خواجہ آصف

ان واقعات کے بعد متعدد سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف انسدادِ دہشتگردی کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے، احمد خان بھچر، احمد چھٹہ، رانا بلال اور دیگر افراد پر الزام تھا کہ وہ ان ہنگامہ آرائیوں کے مرکزی کرداروں میں شامل تھے، اس مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشتگردی عدالت سرگودھا میں جاری تھی، جس کا فیصلہ اب سنایا جا چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل