بے خبر بائیکر کے ساتھ زہریلا سانپ 2 گھنٹے تک رہا ہم سفر

جمعرات 24 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک طالبعلم اپنی موٹر سائیکل پر 2 گھنٹے تک سفر کرتا رہا، اور وہ بے خبر رہا کہ اس کے ساتھ پیٹرول ٹینک کے نیچے ایک انتہائی زہریلا رسل وائپر سانپ چھپا بیٹھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے انسان کے کاٹے سے سانپ ہلاک، یہ عجیب و غریب واقعہ کہاں پیش آیا؟

متاثرہ نوجوان ایک نجی کالج میں بی اے کے دوسرے سال کا طالبعلم ہے۔ اُس نے اپنی رائل ان فیلڈ بُلِٹ موٹر سائیکل پر مارکیٹ تک کا سفر کیا، اور تقریباً 2 گھنٹے تک وہ مختلف جگہوں پر گھومتا رہا۔ اس دوران اُسے اپنی گاڑی میں معمولی خرابی کا احساس ہوا، جس پر وہ اُسے ایک قریبی سروس سینٹر لے گیا۔

 مکینک بھی حیران رہ گیا

سروس سینٹر میں جب مکینک نے موٹر سائیکل کا پیٹرول ٹینک کھولا تو اُس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں — پیٹرول ٹینک کے نیچے رسل وائپر سانپ چپ چاپ کنڈلی مارے بیٹھا تھا۔

یہ منظر دیکھتے ہی مکینک نے فوراً طالبعلم کو موٹر سائیکل سے دور ہٹایا اور سانپ پکڑنے والے ماہر کو اطلاع دی۔

 سانپ پکڑنے والے کی بروقت کارروائی

معروف سانپ پکڑنے والے عقیل بابا موقع پر پہنچے اور احتیاط سے سانپ کو قابو میں کیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ رسل وائپر بھارت کے خطرناک ترین سانپوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس کا زہر خون کو چند ہی منٹوں میں جما دیتا ہے۔ بروقت علاج نہ ہو تو موت واقع ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے العلا کے قدیم نخلستان سے سانپ کی نئی قسم دریافت

عقیل بابا کے مطابق، ممکنہ طور پر گرمی سے بچنے یا سرد موسم میں گرم جگہ کی تلاش کے باعث سانپ موٹر سائیکل کے پیٹرول ٹینک کے نیچے گھس آیا ہوگا، جب بائیک کہیں پارک کی گئی تھی۔

 رسل وائپر — بھارت کا مہلک سانپ

رسل وائپر بھارت کے اُن 4 مشہور زہریلے سانپوں (بگ فور ) میں شامل ہے، جن کے کاٹنے سے ہر سال ہزاروں افراد موت کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ سانپ نہ صرف شدید زہریلا ہوتا ہے بلکہ خطرہ محسوس ہونے پر جارحانہ انداز بھی اختیار کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے سانپوں سے کٹواکر مہلک بیماریوں کا علاج، متنازع معالج کے ہاں مریضوں کی ِبھیڑ

ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی گاڑیوں کو پارک کرنے سے پہلے اور چلانے سے قبل اچھی طرح چیک کریں، خاص طور پر سردیوں، حبس یا پھر بارش کے موسم میں۔ سنسان یا نیم جنگلاتی علاقوں میں گاڑیاں پارک کرنے سے گریز کریں۔ کسی غیر معمولی صورتحال میں فوراً قریبی سروس سینٹر یا جنگلی حیات کے ماہرین سے رابطہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے