سانپوں سے کٹواکر مہلک بیماریوں کا علاج، متنازع معالج کے ہاں مریضوں کی ِبھیڑ

جمعرات 12 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلپائن سے تعلق رکھنے والا ایک معالج کئی برسوں سے بیماروں کو زہریلے سانپوں سے کٹواکر ان کا علاج کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برازیل کا جزیرہ جہاں دنیا کے زہریلے ترین سانپوں کا راج ہے

منڈاڈو کا ایک متنازع معالج روزالیو کلِٹ مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے پٹ وائپر سانپ کے زہر کا استعمال کرتا ہے۔

اس کا دعویٰ ہے کہ کئی سال قبل اپنے پالتو وائپرز میں سے ایک نے اسے کاٹا لیا تھا جس کی وجہ سے اس نے سانپ کے زہر کی شفا بخش خصوصیات حادثاتی طور پر دریافت کیں۔

اس کا کہنا ہے کہ اس وقت وہ کئی بیماریوں سے لڑ رہا تھا لیکن سانپ کے ڈسنے کے کچھ ہی دنوں بعد اسے کافی بہتر محسوس ہوا تو اس نے اندازہ لگایا کہ اس کے کاٹنے سے وہ ٹھیک ہو گیا ہے۔

 اس کے بعد سے روزالیو شمالی فلپائن کے پٹ وائپر کے فوائد کا پرچار کر رہا ہے اور خود کو ’اسنیک ہیلر‘ کہلاتا ہے۔

مزید پڑھیے: انسان کے کاٹے سے سانپ ہلاک، یہ عجیب و غریب واقعہ کہاں پیش آیا؟

روزالیو حال ہی میں ایک ویڈیو میں اپنے غیر معمولی شفا یابی کے عمل کو ظاہر کرنے کے بعد وائرل ہوا لیکن وہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے معجزاتی علاج کے متلاشی افرادکو سانپ سے کٹواکر ان سے پیسے وصول کر رہا ہے۔

سنہ 2014 میں ایک ٹی وی نیٹ ورک نے روزالیو اور اس کے پٹ وائپرز کے بارے میں لکھا تھا جن میں سے اکثر اس کے گھر میں آزادانہ گھومتے ہیں۔ اس وقت بھی اس کے پاس اکثر ایسے مریض ہوتے تھے جو دل کی بیماریوں یا پیشاب کی نالی کے انفیکشن سمیت مختلف حالات کا علاج کرنے کے لیے خود کو اس کے پالتو سانپوں سے کٹواتے تھے۔

روزالیو مریضوں کو زہر سے بھری ہوئی خمیر شدہ شراب بھی تجویز کرتا ہے جسے وہ بڑے بڑے مرتبانوں میں خود تیار کرتا ہے لیکن ان دعووں کے باوجود ماہرین کا کہنا ہے کہ  ان سانپوں کے زہر میں علاج کی خصوصیات ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے بلکہ یہ خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے، خصوصاً ان لوگوں کے لیے جو اس سے الرجک ہوں۔

مزید پڑھیں: چین میں سانپوں کی نئی انوکھی قسم کیسے دریافت ہوئی؟

 معالج کی بیٹی جووی ٹیرو نے میڈیا کو بتایا کہ شمالی فلپائن کے مندر کے پٹ وائپر محفوظ سانپ ہیں جن کا زہر مہلک نہیں ہے اور ان کے کاٹنے کے ارد گرد کا گوشت بھی نہیں سڑتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سانپ کا زہر بنیادی طور پر نیوروٹوکسک ہوتا ہے جس میں ہیموٹوکسک زہر پیپٹائڈز کا تناسب بہت کم ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پٹ وائپرز کے کاٹے کو محفوظ قرار دینا بلاشبہ ایک مبالغہ آرائی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں