پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 24 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان تمام تصفیہ طلب معاملات پربھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے، اس ضمن میں ان کے مطابق پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور فیصلہ بھارت کو کرنا ہے۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایران، جنگ بندی اور دیگر علاقائی و عالمی امور زیر غور آئیں گے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی نہیں ہوا بلکہ تاریخیں طے کی جا رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بتایا کہ پاک ایران تعلقات مضبوط ہیں اور دورے کے دوران کئی اہم موضوعات زیر بحث آئیں گے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر بات ہوگی یا نہیں، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، جب بھی بات ہوگی مسئلہ کشمیر پر ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس وقت امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے پائیدار ترقی، اقتصادی اصلاحات اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کے دوران خطے اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجز پر تفصیلی بات چیت کی، جن میں سندھ طاس معاہدہ، مسئلہ جموں و کشمیر اور کثیرالقومی طریقہ کار سے مسائل کے حل پر زور شامل تھا۔

شفقت علی خان نے بتایا کہ پاکستان کی زیر صدارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک اہم قرارداد نمبر 2788 منظور کی، جس کا مقصد عالمی تنازعات کے پرامن حل کو فروغ دینا ہے۔

مزید پڑھیں: کشن گنگا اور رتلے منصوبوں پر ثالثی عدالت کا ضمنی فیصلہ، پاکستان کا خیرمقدم

فلسطین کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران فوری جنگ بندی، اسپتالوں اور اسکولوں پر بمباری روکنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔ پاکستان نے اسرائیل کے شام پر حملوں کی بھی شدید مذمت کی اور انہیں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

ترجمان شفقت علی خان نے غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی راستے کھلیں گے، پاکستان اپنی امداد فوری طور پر روانہ کرے گا۔

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان حالیہ جھڑپوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان معاملے کو دیکھ رہا ہے اور تمام مسائل کے پرامن حل کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں: چین نے دریائے برہما پتر پر میگا ڈیم کی تعمیر شروع کر دی، بھارت پریشانی کا شکار

افغان ویزا فراڈ کے معاملے پر ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورۂ افغانستان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، تاہم دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے اب بھی ایک بڑی رکاوٹ ہیں جن پر دونوں ملک بات چیت کر رہے ہیں۔

شفقت علی خان کے مطابق افغان وزیر خارجہ کے آئندہ دورہ پاکستان کی تفصیلات بھی طے کی جا رہی ہیں، جب کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے، برکس کی رکنیت سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان تنظیم کی رکنیت کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟