مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف کی سیاست سے لاتعلقی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے سب سے سینئر قومی راہنما اور تجربہ کار سیاستدان کے طور پر اپنا سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے بچوں کو سیاسی سرگرمیوں سے کوئی نہیں روکے گا، سینیٹر عرفان صدیقی
انہوں نے کہا کہ نواز شریف پارلیمان کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں اور وفاق و پنجاب میں ان کی جماعت کی حکومت قائم ہے۔ ایسے میں ان کی سیاست سے کنارہ کشی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے ایک بیان میں اس تاثر کی سختی سے تردید کی کہ انہوں نے نواز شریف کے سیاست میں نہ آنے سے متعلق کوئی بات کی ہے۔
ان کے مطابق، یہ من گھڑت جملہ غلط طور پر مجھ سے منسوب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے صدر بننے کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی کی وضاحت
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اپنی سیاسی حکمت عملی کے مطابق قومی سیاست میں نہ صرف موجود ہیں بلکہ آئندہ بھی بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔