عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج: پاکستان میں ٹوئٹر اور یوٹیوب کی سروسز متاثر

منگل 9 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منگل کو گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد ملک کے بیشتر مقامات سے ٹوئٹر بند ہونے کی شکایات رپورٹ ہوئی ہیں۔

اسلام آباد، لاہور اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے متعدد ٹویپس نے شکایت کی کہ وہ ٹوئٹر استعمال نہیں کر پا رہے۔

یہ شکایات ایک ایسے وقت میں سامنے آئیں جب پی ٹی آئی کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کے دوران حساس مقامات کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

اس دوران مختلف ذرائع سے سامنے آنے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ملک میں انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔

منگل کو رات آٹھ بجے کے قریب مختلف انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کی سروسز استعمال کرنے والے صارفین نے شکایت کی کہ وہ ٹوئٹر استعمال نہیں کر پا رہے۔

اسلام آباد اور لاہور کے کچھ صارفین نے فیس بک اور یوٹیوب تک رسائی نہ ہونے یا ان ویب سائٹس کے بہت سست ہونے کی شکایت بھی کی۔

یہ شکایات بڑھیں تو بیرون ملک موجود ٹویپس نے ٹوئٹ اور دیگر ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے جاننا چاہا کہ مائکروبلاگنگ ویب سائٹ کی سروسز متاثر ہیں یا نہیں۔

جواب میں کچھ افراد نے کہا کہ وہ ’وی پی این کے ذریعے استعمال‘ کر رہے ہیں تو دیگر نے بتایا کہ ’ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ‘ سے کنیکٹڈ ہیں البتہ موبائل فونز پر ان سروسز تک رسائی نہیں ہے۔

دوسری جانب پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز وزارت داخلہ کی ہدایت پر بند کیے گئے ہیں اور مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا حکومت نے بھی صوبے میں تھری اور فور جی سروسز بند کرنے کے لیے وفاق کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

دریں اثنا پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے بدھ کو لاہور میں تمام نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کراچی میں جاری میٹرک کے امتحانات معمول کے مطابق جاری رہنے کا اعلان کرتے ہوئے ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات نے بتایا کہ کل صبح بائیولوجی اور دوپہر کو بھی طے شدہ پرچہ لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں