اسرائیلی فٹبالر کی مبینہ نفرت انگیز پوسٹس پر احتجاج، جرمن کلب نے معاہدہ ختم کردیا

بدھ 6 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جرمنی کے معروف فٹبال کلب فورٹونا ڈسلڈورف نے اسرائیلی اسٹرائیکر شون وائز مین کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا ہے، یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب کھلاڑی کی سوشل میڈیا پر غزہ جنگ سے متعلق متنازع پوسٹس منظرعام پر آئیں، جن پر شائقین نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔

کلب نے منگل کے روز ایک مختصر بیان میں اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شون وائز مین کے بارے میں مکمل جانچ کرنے کے بعد بالآخر اسے سائن نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اگرچہ کلب نے فیصلے کی تفصیل بیان نہیں کی، تاہم جرمن اخبار بلڈ کے مطابق، کلب کو شائقین کی جانب سے اسٹرائیکر کے آن لائن بیانات پر شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ ان بیانات کو بعض حلقوں نے ’توہین آمیز اور امتیازی‘ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں انسانی امداد روکنے پر قطر اور سعودی عرب کے بعد جرمنی کی طرف سے بھی اسرائیل کی مذمت

شون وائز مین اسپین کے کلب گریناڈا سے فورٹونا ڈسلڈورف منتقل ہونے والے تھے اور وہ پہلے ہی جرمنی پہنچ کر میڈیکل ٹیسٹ بھی مکمل کر چکے تھے۔

پیر کے روز جب ان کی ممکنہ شمولیت کی خبریں سامنے آئیں تو سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ ناقدین نے الزام لگایا کہ وائز مین کے بیانات فورٹونا کے اصولوں اور اس کی نمائندہ اقدار کے منافی ہیں۔

پہلے پہل کلب نے کھلاڑی کا دفاع کرنے کی کوشش کی، فورٹونا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا گیا کہ یہاں کیا ہو رہا ہے، مجھے بار بار پیغامات موصول ہو رہے ہیں، کسی کو اس کے ویکیپیڈیا صفحے کی بنیاد پر جانچنا، یہ ہمارے اقدار کی عکاسی نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں:ایران کے جوہری پروگرام پر فوری مذاکرات کے لیے جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی آمادگی

تاہم بعد ازاں فورٹونا ڈسلڈورف نے یہ پوسٹ ہٹاتے ہوئے شون وائز مین کے ساتھ 5 لاکھ یورو مالیت کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، وائزمین نے 7 اکتوبر کے حملوں کے بعد سوشل میڈیا پرکئی اشتعال انگیز بیانات دیے تھے، جن میں مبینہ طورپرغزہ کو نقشے سے مٹا دینے اوراس پر 200 ٹن بم گرانے کی باتیں شامل تھیں، ایک اور پوسٹ کو لائک کرتے ہوئے ان کی جانب سے مبینہ طور پر کہا گیا تھا کہ غزہ میں کوئی معصوم نہیں، انہیں خبردار کرنے کی ضرورت نہیں۔

2023 میں اسپین میں ان کے خلاف نفرت انگیز مواد کے الزام میں قانونی شکایت بھی دائر کی گئی تھی، تاہم ان کے ایجنٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ بیانات ان کے سوشل میڈیا مینیجر کی جانب سے دیے گئے تھے، جنہیں بعد ازاں حذف کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:’ہار ماننا کوئی آپشن نہیں‘، غزہ کے الاقصیٰ شہدا اسپتال کے رضاکار ڈاکٹروں کا عزم

یہ پہلا موقع نہیں کہ غزہ جنگ کے اثرات جرمن فٹبال لیگ یعنی بندس لیگا پر مرتب ہوئے ہوں، اس سے قبل ڈچ کھلاڑی انورالغازی کو ان کے بیانات پر مینز کلب سے برطرف کیا گیا تھا، تاہم وہ عدالت میں ناجائز برطرفی کا مقدمہ جیت چکے ہیں، جو اب اپیل میں ہے۔

اسی طرح مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی اور سابق بائرن میونخ کے دفاعی اسٹار نصیرمزراوی کو بھی فلسطینیوں کے حق میں بیانات پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد انہوں نے معذرت نامہ جاری کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟