پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ویمنز کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ 26-2025 کا اعلان کردیا ہے۔ ان نئے کنٹریکٹس میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 20 کھلاڑیوں کو معاہدے دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان ہوں گی
پی سی بی کے مطابق خواتین کرکٹرز کو آئندہ ایک برس کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس جاری کیے گئے ہیں۔ اس بار پہلی مرتبہ ابھرتی ہوئی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ’ایمرجنگ کیٹیگری‘ بھی متعارف کروائی گئی ہے۔ آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں نمبر ون بولر سعدیہ اقبال کو اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
مجموعی طور پر دیے گئے 20 کنٹریکٹس میں 4 کھلاڑیوں کو اے کیٹیگری، 3 کو بی، ایک کو سی، 10 کو ڈی، جبکہ 2 نوجوان کھلاڑیوں کو ایمرجنگ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔
کیٹیگری اے میں کپتان فاطمہ ثنا، منیبہ علی، سعدیہ اقبال اور سدرہ امین شامل ہیں، جبکہ کیٹیگری بی میں آل راؤنڈر عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ اور نشرا سندھو کو رکھا گیا ہے۔
کیٹیگری سی میں رمین شمیم کو شامل کیا گیا ہے، اور کیٹیگری ڈی میں گل فیروزہ، نجیہ علوی، ناتالیہ پرویز، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سدرہ نواز، عروب شاہ، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر کو معاہدے دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: کیا قومی ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت جائےگی؟
پی سی بی کے مطابق نوجوان کھلاڑی ایمان فاطمہ اور شوال ذوالفقار کو ایمرجنگ کیٹیگری میں موقع دیا گیا ہے۔