ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: کیا قومی ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت جائےگی؟

ہفتہ 19 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں قومی ویمنز کرکٹ ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت نہیں جائےگی، ہمارا بی سی سی آئی کے ساتھ جو معاہدہ ہے وہ قائم رہےگا۔

یہ بھی پڑھیں ویمنز پی ایس ایل سمیت اہم اعلانات، محسن نقوی لڑکیوں کی کارکردگی پر خوشی سے سرشار

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز کہاں پر ہوں گے یہ فیصلہ بھارت نے کرنا ہے، کوئی بھی میدان ہو ہماری ٹیم میچز کھیلنے وہاں جائے گی لیکن بھارت نہیں جائے گی۔

واضح رہے کہ ویمنز کرکٹ ٹیم نے بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، قومی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر میں ناقابل شکست رہی، اور آخری میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر ویمنز کرکٹ ٹیم کو انعام سے نوازا جائےگا، یہ ان کا حق ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، لیکن ٹیم کو متحد ہوکر کھیلنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ جب ٹیم مل کر کھیلے تو نتیجہ ضرور نکلتا ہے، لڑکیوں کو کارکردگی پر انعام سے نوازا جائےگا۔ یہ فتوحات ایک دن کا نتیجہ نہیں اس کے پیچھے محنت ہے، چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کیں جس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے، ہماری مینز ٹیم انڈر 19 اور پاکستان شاہینز بھی فتوحات کے ٹریک پر آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ قومی مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا فیصلہ کچھ روز میں ہو جائے گا، ہم ویمنز کرکٹ کے پی ایس ایل کا پلان بھی کررہے ہیں۔ ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے بھی پاور ہٹنگ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بنگلہ دیش نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا

صحافی نے سوال کیاکہ محمد رضوان آج کل اتنے غصے میں کیوں ہیں؟ جس کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا، جو بھی کارکردگی دکھائے گا اس کے لیے خوشخبری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں