پی ایم اینڈ ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کا شیڈول جاری کردیا

ہفتہ 9 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے، پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا انعقاد 5 اکتوبر 2025 کو کیا جائے گا۔

’امتحان انگریزی زبان میں اور کاغذی شکل میں ہو گا، جس میں 180 کثیرالانتخابی سوالات شامل ہوں گے جبکہ کوئی منفی مارکنگ نہیں ہو گی۔‘

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈی کیٹ 2025 کب اور کہاں ہوگا؟ ٹیسٹ لینے والی جامعات اور فیسوں کی تفصیل جاری

پی ایم اینڈ ڈی سی نے فیس میں 80 فیصد اضافے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ امتحانی فیس میں صرف 1000 روپے یعنی 12.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جو عملی اخراجات، سیکیورٹی اور لاجسٹکس کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

’اس اضافے کے بعد ایم ڈی کیٹ 2025 کی مجموعی فیس 9000 روپے مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 8 اگست سے ہو گا اور یہ سلسلہ 25 اگست 2025 تک جاری رہے گا۔‘

مزید پڑھیں:ایم ڈی کیٹ امتحانات مکمل شفافیت کے ساتھ منعقد کیے جائیں، قائمہ کمیٹی کی سفارش

پی ایم ڈی سی کے اعلامیے کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن 1 ستمبر 2025 تک کی جا سکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ