بھارتی سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی پر دہلی سے جواب طلب کر لیا

جمعرات 14 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی سپریم کورٹ نے جمعرات کو جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے پر مرکز سے 8 ہفتوں میں جواب دینے کی ہدایت دی ہے، جبکہ سماعت کے دوران 22 اپریل کے پہلگام دہشتگرد حملے کا حوالہ بھی دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، کانگریسی رہنما چدمبرم

یہ درخواست وکیل سوائب قریشی کے ذریعے ایک ماہرِ تعلیم اور سماجی کارکن کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ریاستی حیثیت ایک مقررہ مدت، ترجیحاً 2 ماہ، میں بحال کی جائے۔

درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ طویل یونین ٹیریٹری اسٹیٹس وفاقیت کے بنیادی تصور کے منافی ہے، جبکہ پُرامن انتخابات اور عوامی اجتماعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ کوئی سیکیورٹی رکاوٹ موجود نہیں۔

چیف جسٹس بھوشن آر جی گوائی اور جسٹس کے وینوڈ چندرن کی بینچ نے کہا کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھنا ہوگا، اور پہلگام واقعے کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

یاد رہے کہ اس حملے میں 25 سیاح اور ایک مقامی آپریٹر ہلاک ہوئے تھے، جبکہ تینوں حملہ آور جولائی میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی مسلمانوں کو ’پاکستانی‘ کہنا گالی اور جرم نہیں، بھارتی سپریم کورٹ

درخواست گزاروں کے وکیل گوپال شنکرنارائنن نے مؤقف اختیار کیا کہ دسمبر 2023 کے فیصلے میں عدالت نے صرف اس لیے ریاستی حیثیت پر رائے نہیں دی کیونکہ مرکز نے یقین دہانی کرائی تھی کہ انتخابات کے بعد یہ بحال ہو جائے گی، لیکن 21 ماہ گزرنے کے باوجود ایسا نہیں ہوا۔

سال 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر اور لداخ کو یونین ٹیریٹریز میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے اس اقدام کو درست قرار دیا تھا، مگر ریاستی حیثیت کی بحالی کا معاملہ کھلا چھوڑ دیا تھا۔

سیاسی حلقوں میں اس مسئلے پر قیاس آرائیاں جاری ہیں، خاص طور پر سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کے حالیہ بیانات کے بعد، جنہوں نے پارلیمنٹ کے جاری اجلاس میں مثبت پیش رفت کی امید ظاہر کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امن معاہدہ: ایران نے بہت وقت ضائع کیا ہے، تاخیر کی قیمت چکانی پڑے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیفا ورلڈ کپ 2026 3 ممالک میں شاندار افتتاحی تقریبات کا آغاز، شکیرا، کیٹی پیری اور برنا بوائے مدعو

اسلام آباد میں کتوں کی بھرمار، بچہ حملے سے بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

صدر آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

کیا تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے لیے ملزم نے رشتہ بھیجا تھا؟ والد نے حقیقت بتادی

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟