کولمبیا کی مشہور گلوکارہ اور اداکارہ کارول جی یوٹیوب کے پہلے این ایف ایل براہِ راست نشریاتی میچ کے ہاف ٹائم شو کی مرکزی پرفارمر ہوں گی۔
یہ میچ 5 ستمبر کو کینساس سٹی چیفس اور لاس اینجلس چارجرز کے درمیان برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں کھیلا جائے گا اور آن لائن نشر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب کا نیا اے آئی ایج ایسٹیمیشن ماڈل لانچنگ کے قریب، کم عمر صارفین پر سخت پابندیاں
کارول جی، جنہیں بل بورڈ میگزین نے 2024 کی ’وومن آف دی ایئر‘ قرار دیا اور جن پر حال ہی میں ایک ڈاکیومنٹری بھی بنائی گئی، نے کہا کہ اس ایونٹ کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ میں برسوں سے این ایف ایل کے ہاف ٹائم شوز دیکھتی آئی ہوں، اور اب اپنی موسیقی کو اس عالمی اسٹیج پر پیش کرنے کا موقع میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔
کارول جی کے مطابق میں ساؤ پاؤلو اور دنیا بھر کے مداحوں کے ساتھ جشن منانے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب پر 400 ملین سبسکرائبرز، منفرد پلے بٹن مل گیا
میچ سے پہلے کا شو مشرقی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا، جب کہ کھیل ایک گھنٹے بعد شروع ہوگا۔
یوٹیوب کے مطابق مشہور یوٹیوبرز بھی ہاف ٹائم براڈکاسٹ کا حصہ ہوں گے۔ یوٹیوب کی نائب صدر اینجلا کورٹِن نے کہا کہ یہ نشریات این ایف ایل کے ساتھ ہماری شراکت داری میں ایک سنگ میل ہے، جہاں فٹبال، موسیقی اور تخلیق کاروں کی دنیا ایک ساتھ ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارول جی جیسی عالمی فنکارہ کا اسٹیج سنبھالنا اس بات کا ثبوت ہے کہ لائیو اسپورٹس اور تفریح کا مستقبل عالمی اور باہم جڑا ہوا ہے۔














