نئی فلم ’کنگ‘ کب ریلیز ہوگی؟ شاہ رُخ خان نے بتا دیا

اتوار 17 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے مقبول سیشن #AskSRK کے دوران مداحوں کو بتایا کہ ان کی اگلی فلم کا نام واقعی ’کِنگ‘ ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے ایوارڈ پر جاری تنازع، کس بات پر شور مچ رہا ہے؟

ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کی اگلی فلم کب ریلیز ہو رہی ہے؟ جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا:

’Just KING… نام تو سنا ہوگا؟‘

شوٹنگ اور پیشرفت

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے مزید بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور جلد دوبارہ شوٹنگ شروع ہوگی۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ پہلے ’پاؤں کے شاٹس‘ لیے جا رہے ہیں، پھر اوپر کے حصے پر کام ہوگا، ان شااللہ جلد مکمل ہو جائے گی۔

چوٹ اور تاخیر کی خبریں

گزشتہ ماہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شاہ رخ خان کو فلم کے سیٹ پر چوٹ آئی ہے جس کے باعث شیڈول میں تاخیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:’آپ کمل ہاسن کے قدموں کی خاک بھی نہیں‘ بالی ووڈ کے للی پٹ شاہ رخ خان پر کیوں برسے؟

تاہم قریبی ذرائع نے واضح کیا کہ یہ پرانی چوٹیں ہیں جو کبھی کبھار دوبارہ تکلیف دیتی ہیں۔ علاج کے لیے وہ جولائی میں امریکا بھی گئے تھے اور مہینے کے آخر تک واپسی ہوئی۔

فلم ’کِنگ‘ کے بارے میں

فلم ’کِنگ‘ کو ایک ایکشن تھرلر قرار دیا جا رہا ہے جس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں، جو شاہ رخ خان کے ساتھ پہلے ’پٹھان‘ بنا چکے ہیں۔

فلم میں شاہ رخ خان اپنی بیٹی سُہانا خان کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔ فلم کی ریلیز اکتوبر سے دسمبر 2026 کے درمیان متوقع ہے۔

کاسٹ

رپورٹس کے مطابق فلم میں دیپیکا پڈوکون، ابھیشیک بچن، انیل کپور، رانی مکھرجی، جیکی شروف، ارشد وارثی اور ابھے ورما سمیت کئی بڑے نام بھی شامل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے