مشینری کی واپسی کے معاملے پر پنجاب حکومت کا عدم تعاون جاری ہے، خیبرپختونخوا وزرا

منگل 19 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

15 اگست کو کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب کے بعد پشاور بھر میں صورتحال سنگین ہوگئی۔ صوبائی وزیر مینا خان اور سہیل آفریدی نے وی نیوز ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سی این ڈبلیو کی ٹیم نے فوری رسپانس دیا اور اسی دن تمام مرکزی روڈز کو کلیئر کر دیا تاکہ ریسکیو اور ریلیف کی کارروائیاں بروقت عمل میں لائی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری مشینری کا استعمال، تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل

وزرا کا کہنا تھا کہ اب تک کئی سڑکوں کو مکمل جبکہ کچھ کو جزوی طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پنجاب حکومت کو واضح طور پر کہا ہے کہ یہ ان کا بھی فرض ہے کہ مشکل وقت میں صوبے کی مدد کریں لیکن پنجاب حکومت اس حوالے سے مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

مزید انکشاف کرتے ہوئے صوبائی وزرا نے بتایا کہ این ایچ اے کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی رابطہ کاری یا تعاون نہیں کیا گیا جبکہ پنجاب حکومت کے قبضے میں خیبر پختونخوا کی مشینری بھی موجود ہے۔

مزید پڑھیے: ’کرین اوردیگربھاری مشینری سرکاری ہوگی، بندے آپ لائیں‘، علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو بتا دیا

انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی ڈی اور صوبائی حکومت نے بارہا درخواست کی کہ یہ مشینری واپس کی جائے تاکہ بحالی کے کام میں تیزی لائی جا سکے مگر پنجاب حکومت کی جانب سے اب تک زیرو تعاون سامنے آیا ہے۔

مینا خان اور سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور پارٹی کی جانب سے جو بھی احکامات جاری ہوں گے ان پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔ دیکھیے یہ ابوبکر صدیق کی یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp