ممبئی: بارش کا پانی امیتابھ بچن کے بنگلے میں بھی داخل، احاطہ ٹخنوں تک بھر گیا

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے شہر ممبئی میں موسلا دھار بارشوں کے باعث عام شہری ہی نہیں بلکہ بڑے بڑے فلمی ستارے بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں بالی ووڈ کے شہنشاہِ جذبات امیتابھ بچن کے ’جوہو‘ میں واقع تاریخی بنگلے  پرتیکشا کو بارش کے پانی میں ڈوبا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دکھائی دیتا ہے کہ بارش کے پانی نے سڑک سے ہوتے ہوئے بنگلے کے اندر تک راستہ بنا لیا اور اس کا احاطہ ٹخنوں تک پانی سے بھر گیا۔

انڈیا ڈاٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ امیتابھ بچن خود بھی ہاتھ میں وائپر لیے پانی نکالنے کی کوشش کرتے رہے۔ یہ بنگلہ فی الحال ان کی بیٹی شویتا بچن کے زیر استعمال ہے۔

ویڈیو میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے اور چھوٹی بڑی گاڑیاں پانی کے درمیان میں راستہ بناتی ہوئی آگے بڑھتی دکھائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے شہر ممبئی میں اس وقت بارشوں نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا ہے، جہاں نہ صرف عام لوگ بلکہ بڑے فلمی ستارے بھی اس قدرتی آفت کی لپیٹ میں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم