پیر آف بلاوڑہ شریف، خطیب حسین علی بادشاہ المعروف ’شف شف سرکار‘، سوشل میڈیا پر اپنی منفرد شخصیت اور روحانی دعوؤں کے باعث توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ محض ایک ’پھونک‘ سے مریضوں کو شفا عطا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس کی متعدد ویڈیوز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہیں۔
حالیہ دنوں میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں عوام کی بڑی تعداد ہاتھوں میں پانی کی بوتلیں، موبائل فون اور پاسپورٹ اٹھائے نظر آتی ہے، جبکہ پیر صاحب ان پر پھونک مار رہے ہیں۔ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’شف شف والی سرکار اب انگریزی ورژن میں بھی دستیاب ہے
سوشل میڈیا پر جہاں ان کے عقیدت مند ان کی روحانی قوت پر کامل یقین رکھتے ہیں اور ان کی مدح سرائی کرتے ہیں، وہیں ناقدین ان کے دعوؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ ایک صارف نے طنزاً لکھا ’کوئی بھائی ان کے پاس ویزہ لگوانے آیا ہوا ہے‘۔
Koi bhai visa lagwane b aaya hova hai ❤️ pic.twitter.com/kEdZbvsLdv
— iffi (@iffiViews) August 19, 2025
فاطمہ ستار نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ انہی حرکتوں کی وجہ سے ویزہ لگ بھی نہیں رہا۔
Inhi hrqaton ki wja se visa lg bhi nhi rha😭😭😭 https://t.co/r81LlXE8oX
— Fatima Sattar🍁🇵🇸 (@Damagh_Shat_Hai) August 20, 2025
احمد نامی صارف نے طنزاً لکھا کہ جو لوگ اسپیکر کے پاس کھڑے ہیں ان کو پھونک کا اثر زیادہ ہوتا ہوگا۔
جو سپیکر کے پاس کھڑے ان کو پھونک کا اثر زیادہ ہوتا ہوگا
— Ahmed Sahib (@1SamPk) August 19, 2025
ایک ایکس صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یا للہ رحم فرما، ہم کس طرف جا رہے ہیں۔
Ya Allah Re'hem.
Where are we heading. #Pakistan #Pakistani https://t.co/ieow4Z4h4R— Jazimkhana (@Jazimkhana) August 19, 2025
پیر آف بلاوڑہ شریف کی ویڈیوز کو ملنے والی مقبولیت اس بات کا مظہر ہے کہ روحانی شخصیات آج بھی عوام کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہیں، تاہم ان کے دعوؤں کی سچائی پر بحث کا سلسلہ بھی جاری ہے۔